سبی: ہرنائی میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 5 زخمی
👁️ 59 بار دیکھا گیا
سبی: ہرنائی میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 5 زخمی
سبی (سید طاہر علی) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کی تحصیل ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کی تحصیل ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ایف سی اہلکار شہید اور 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد پولیس، لیویز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو لیبر ہسپتال شاہرگ منتقل کیا، جہاں طبی امداد کی فراہمی کے بعد زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C