29/April/2020

سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی، داعش کے دو دہشت گرد گرفتار

👁️ 45 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی، داعش کے دو دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی، داعش کے دو دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

منگل کو جاری کردہ تفصیل کے مطابق دہشت گردوں کو ڈیرہ غازیخان کے پولیس اسٹیشن صدر کے حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات تھیں، جس پر کارروائی کی گئی ہے۔

گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے ان کے نام فاروق اور سونیل بتائے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزموں کا تعلق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے۔ ان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ ،پستول، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ مزید تفشیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C