شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے خلاف امریکی فضائی حملے، ایران کی مذمت
👁️ 32 بار دیکھا گیا
شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے خلاف امریکی فضائی حملے، ایران کی مذمت
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے اے پی/روئٹرز) امریکہ نے دیر الزور میں فضائی حملے کر کے ایران کے پاسداران انقلاب کی حمایت یافتہ شامی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی فوج کی مرکزی کمان کے مطابق امریکی اہلکاروں کی حفاظت اور دفاع کے لیے ایسا کرنا ضروری تھا۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ امریکی فوج نے شام کے دیر الزور نامی شہر میں بدھ چوبیس اگست کو علی الصبح فضائی حملے کیے، جن میں ایران کی پاسداران انقلاب کہلانے والی فورس سے وابستہ عسکریت پسند گروپوں کے زیر استعمال ٹھکانوں اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ یہ حملے امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر کیے گئے۔
Statement Regarding Precision Strikes in Syriahttps://t.co/ED69Xq0tm3 pic.twitter.com/hpWw1NNMNV
— U.S. Central Command (@CENTCOM) August 24, 2022
امریکی فوج نے ان حملوں میں ممکنہ ہلاکتوں یا نشانہ بنائے گئے مخصوص اہداف کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ یہ بھی واضح نہیں کہ یہ حملے جنگی طیاروں سے کیے گئے یا ان کے لیے ڈرونز استعمال ہوئے۔
شام یا ایران نے فوری طور پر ان امریکی فضائی حملوں کی تصدیق نہیں کی۔
’حملے ضروری تھے،‘ امریکی فوجی اہلکار
امریکی فوج کے کرنل جو بوکینو نے کہا، ”یہ حملے امریکی اہلکاروں کی حفاظت اور ان کے دفاع کے لیے ضروری تھے۔‘‘ امریکی فوج کی مرکزی کمان کی طرف سے مزید بتایا گیا، ”یہ کارروائی حملوں کے خطرات کو محدود کرنے اور ہلاکتوں کے امکانات کو کم سے کم رکھنے کی نیت سے دانستہ طور پر کی گئی۔‘‘
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان بوکینو نے کہا کہ یہ فضائی حملے ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی جانب سے 15 اگست کو کیے جانے والے ان حملوں کے جواب میں کیے گئے، جن میں امریکی فوج کے زیر استعمال التنف فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ امریکہ نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں پر کوئی حملہ کیا ہے۔ گزشتہ برس جون میں بھی ایسے ہی حملوں میں شام میں امریکی فضائی حملوں میں اسلحے اور گولہ بارود کے دو گوداموں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ امریکہ نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں پر کوئی حملہ کیا ہے۔ گزشتہ برس جون میں بھی ایسے ہی حملوں میں شام میں امریکی فضائی حملوں میں اسلحے اور گولہ بارود کے دو گوداموں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
شام میں امریکی فضائی حملوں پر ایران کی مذمت
شام میں اس وقت امریکہ کے تقریباً 900 فوجی تعینات ہیں جب کہ دریائے فرات کے مغرب میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
دریں اثنا سن 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے جاری مذاکرات میں یورپی یونین کی تجاویز پر ایران کی جانب سے پیش کردہ جواب پر امریکہ اپنے ردعمل کا اعلان کرنے ہی والا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے سے امریکہ کو یک طرفہ طور پر الگ کر لیا تھا تاہم صدر جو بائیڈن اسے جوہری معاہدے کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5140 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C