شام میں روسی فوجیوں سے ہاتھا پائی میں چار امریکی فوجی زخمی
👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام میں روسی فوجیوں سے ہاتھا پائی میں چار امریکی فوجی زخمی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) مشرق وسطیٰ کے جنگ زدہ ملک شام میں امریکی فوجیوں کا روسی فوج کے اہل کاروں سے آمنا سامنا ہو گیا۔ اس موقع پر ہونے والے تصادم میں چار امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔
Video of US-Russia troops confrontation in Northern #Syria this week. Politico reporting now that 4 US troops were injured as result: pic.twitter.com/zbEgD5jzgc
— Joyce Karam (@Joyce_Karam) August 26, 2020
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے بتایا ہے کہ امریکی فوج کے دو عہدیداروں نے اس واقعہ میں چند اہل کاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
‘رائٹرز’ کے مطابق بعض موقعوں پر روس اور امریکہ کی فوج کے اہل کاروں کے آمنے سامنے آنے کے واقعات اگرچہ غیر معمولی نہیں ہیں۔ تاہم ان واقعات سے اس خطرے کی نشان دہی ہوتی ہے کہ شام میں دونوں ممالک کی فورسز کس قدر نزدیک رہ کر کارروائیاں کر رہی ہے، جس سے کشیدگی میں مزید اضافے ہو سکتا ہے۔
ایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ اہل کار فائرنگ سے زخمی نہیں ہوئے، بلکہ انہیں روسی اہل کاروں سے ہاتھا پائی کے دوران چوٹیں آئیں۔
دوسرے عہدیدار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے فوجی اہل کاروں میں تصادم کا واقعہ رواں ہفتے شمالی مغربی شام میں پیش آیا تھا۔
ان کا دعویٰ تھا کہ زخمی ہونے والے اہل کار اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔
شام سے امریکی فوج کا انخلاء روس کو پاوں جمانے کا موقع دے گا۔
پینٹاگان اور خطے میں امریکی فوجی کی سرگومیوں کی نگران سینٹرل کمانڈ نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے اپنے روسی ہم منصب سے بدھ کو بات کی ہے۔
تاہم امریکی فوج نے اس گفتگو کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
امریکی فوج عمومی طور پر اہل کاروں کے زخمی ہونے کے بارے میں بیان جاری نہیں کرتی۔ گزشتہ ماہ مشرقی شام میں ایک حادثے میں امریکہ کا ایک پیرا ٹروپر ہلاک ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے شام میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی کر دی ہے۔ اس وقت شمالی شام میں امریکی فوج کے 500 اہل کار موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C