شام کے اسلحہ ڈپو پر اسرائیل کے فضائی حملے، سینکڑوں میزائل تباہ
👁️ 25 بار دیکھا گیا
شام کے اسلحہ ڈپو پر اسرائیل کے فضائی حملے، سینکڑوں میزائل تباہ
دمشق + تل ابیب (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصویروں میں شام کے مغربی حصے میں واقع ایک بڑی فوجی تنصیب میں بڑے پیمانے پر تباہی کے آثار ملے ہیں جہاں حال ہی میں اسرائیلی طیاروں نے حملہ کیا تھا۔
#BREAKING: The successful airstrike of #Israel Air Force at #Masyaf yesterday afternoon has destroyed a number of key facilities related to programs for ballistic missile production in #Syria by #IRGC. The material stored for manufacturing the missiles on fire after the attack???? pic.twitter.com/nO9CwiBd43
— Babak Taghvaee – The Crisis Watch (@BabakTaghvaee1) August 26, 2022
جنگ کی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے شام کے مبصرین نےاتوار کےروز کہا کہ اسرائیل نے اپنی اس فضائی کارروائی میں ایرانی حمایت یافتہ ایک عسکری گروپ کے اسلحہ ڈپو کو ہدف بنایا تھا جہاں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے سینکڑوں میزائل رکھے گئے تھے۔
شام کے سرکاری میڈیا نے طرطوس اور حماہ نامی شہروں کے قریب جمعرات کو ہونے والے اس حملے کے متعلق بتایا کہ اس سے دو افراد زخمی ہوئے اور قریبی جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ میزائل بحیرہ روم سے فائر کیے گئے تھے اور ان میں سے زیادہ تر کو مار گرایا گیا تھا۔
شام کی حزبِ اختلاف کے سرگرم ارکان نے کہا ہے کہ اس حملے میں طرطوس اور حماہ کے درمیان واقع مصاف نامی قصبے کے قریب اسلحہ کے ایک ڈپو اور سائنسی تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حزب اختلاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ قصبہ حکومت کا ایک مضبوط گڑھ ہے۔
اسرائیل کے ایک مقامی اخبار’ٹائمز آف اسرائیل’ نے اپنی اتوار کی اشاعت میں پلینٹ لیبز پی بی سی اور اورورا انٹل کی جانب سے فراہم کردہ تصاویر شائع کی ہیں۔ یہ خبروں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے والا ایک آزاد نیٹ ورک ہے۔
ارورا انٹل نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیٹلائٹ کی تصاویر کے ابتدائی تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ فضائی حملوں سے کچھ عمارتوں اور علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سائنٹیفک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر کے آس پاس کے علاقوں کو دھماکوں کے باعث بھڑک اٹھنے والی بڑے پیمانے کی آگ سے بھاری نقصان پہنچا۔
تصویروں سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ تنصب کے آس پاس سبزے کا کچھ حصہ بھی جل گیا ہے۔
شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والے برطانیہ میں قائم حزبِ اختلاف کے گروپ ‘سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ میں جنگی امور کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے کئی ٹھکانوں پر حملہ کیا لیکن اس کا سب سے اہم ہدف ہتھیاروں کا ایک بڑا ڈپو تھا جس میں درمیانی فاصلے تک مار کرنے اور اپنے اہداف کی جانب درستگی سے پرواز کرنے والے تقریباً ایک ہزار میزائل ذخیرہ کیے گئے تھے۔
رامی کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد پانچ گھنٹوں سے زیادہ وقت تک ڈپو میں دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا۔
ان کے بقول جس علاقے میں اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا وہاں ایران کی نیم فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب کی نگرانی میں زیر زمین میزائل بنانے والی ایک تنصیب بھی موجود ہے جسے ان حملوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا جس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ اسے پہاڑوں میں گہرا کھود کر بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں شامی فوج کا ایک کیپٹن ہلاک اور دیگر 14 زخمی ہوئے۔
رامی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ہونے والے دھماکے ماضی کے مقابلے میں ہونے والی اسرائیلی کارروائی سے زیادہ شدید تھے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے اس بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
اسرائیل نے گزشتہ عشرے کی خانہ جنگی کے دوران شام کی حکومت کے زیرِقبضہ علاقوں کے اندر اہداف پر سینکڑوں حملے کیے ہیں ، لیکن اس طرح کی کارروائیوں کو اس نے شاذونادر ہی تسلیم کیا ہے۔
لیکن اس بار اسرائیل نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے شام کے صدر بشار الاسد کے اتحادیوں ، بشمول لبنان کے عسکری گروپ حزب اللہ اور ایران کی سرپرستی میں کام کرنے والی دوسری ملیشیا تنظیموں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے عہدے دار ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ اس کے حملے شام میں ایران کی مداخلت کے خلاف ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4604 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C