شام کے شہر حلب کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے
👁️ 36 بار دیکھا گیا
شام کے شہر حلب کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے
دمشق (ڈیلی اردو ) شام کے شمالی شہر حلب کے ائیرپورٹ پر اسرائیل کے میزائل حملے کے نتیجے میں مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حلب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں حکومتی تنصیبات کو مالی نقصان پہنچا۔
شام کی خبر رساں ایجنسی ’سنا‘ کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ حملوں کے بعد علاقہ دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا۔
انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے 4 میزائل حملوں میں شام میں ہتھیاروں کے ڈپو اور ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، یہ مانا جا رہا ہے اس اسلحہ خانے میں ایران کی جانب سے فراہم کردہ میزائل رکھے ہوئے تھے۔
شام میں اندرونی ذرائع پر انحصار کرنے والی تنظیم کو اسرائیلی حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ میزائل حملوں کے بعد آگ لگنے کی اطلاعات آئیں، سنا کے مطابق طیارہ شکن دفاعی نظام نے دارلحکومت دمشق پر کئی میزائلوں کو ناکام بنایا جہاں سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ میزائل اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے تھے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی حما اور طرطوس کے علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوئے۔
انسانی حقوق کی نگراں تنظیم کا کہنا تھا کہ یہ حملے شام پر کیے گئے اسرائیل کے سب سے بڑے اسرائیلی حملوں میں سے ایک ہیں۔
خیال ر ہے کہ اسرائیل نے شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے مسلسل فضائی اور میزائل حملے کیے جن میں حکومتی دستوں کے ساتھ ساتھ ایرانی فورسز اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
اسرائیل نے ان حملوں کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھا البتہ ان میں سے سینکڑوں حملوں کا اعتراف ضرور کیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے ہمیشہ ان حملوں کا دفاع کیا گیا جہاں ان کا کہنا ہے کہ ایران کو جارحیت سے روکنے کے لیے یہ حملے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4604 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C