شامی سرحدی چوکیوں پر ترکی کے فضائی حملے، 17 افراد ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
شامی سرحدی چوکیوں پر ترکی کے فضائی حملے، 17 افراد ہلاک
انقرہ (ڈوئچے ویلے/اے ایف پی/روئٹرز) ترکی نے منگل کے روز شام کی سرحدی چوکیوں پر سلسلہ وار فضائی حملے کیے، جس میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ دمشق حکومت نے ترکی کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی تنظیم ‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ “ترک سرحد کے قریب شامی حکومت کی متعدد فوجی چوکیوں پر ترکی فضائیہ نے حملے کیے جس میں سترہ جنگجو مارے گئے۔”
بیان میں تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق حکومت یا کرد فورسز کس سے تھا۔
اس دوران سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا (SANA) نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ترکی فضائیہ کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم تین شامی فوجی شامل تھے جب کہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
سانا نے مزید کہا، “ہمارے مسلح افواج کی نگرانی والے کسی بھی فوجی چوکی پر کسی بھی حملے کا تمام محاذوں پر براہ راست اور فوراً جواب دیا جائے گا۔”
فوجی کارروائی اب بھی جاری
یہ حملے کردوں کے قبضے والے قصبے کوبان کے قریب کیے گئے، جہاں ترک فورسز اور کرد قیادت والی شامی ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف) کے درمیان گزشتہ رات جھڑپیں ہوئی تھیں۔
ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کرد فورسز نے گزشتہ رات ترکی کے علاقے کے اندر بھی حملے کیے تھے جس میں کم ازکم ایک فوجی مارا گیا۔
وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ، “انقرہ نے شام کے اندر جوابی حملے کر کے تیرہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس خطے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔”
خیال رہے کہ انقرہ کرد عسکریت پسندوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ اس مسئلے پر 19جولائی کو ایران اور روس کے ساتھ ترکی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی تھی جو ناکام رہی۔ اس کے بعد ترکی نے شام کے کرد کنٹرول والے علاقوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔
کرد عسکریت پسندوں کے خلاف منگل کے روز ایک علیحدہ کارروائی کے دوران کرد کنٹروں والے حسکہ علاقے میں ترکی نے ڈرون حملہ کیا جس میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔
ترکی کی متحارب فریقین سے مفاہمت کی اپیل
شامی کرد کی عملا ً فوج ایس ڈی ایف کا کہنا ہے کہ جولائی کے بعد سے ترکی کے حملوں میں اس کے کم از کم 13 اراکین ہلاک ہوچکے ہیں۔
ترکی شامی صدر بشار الاسد کی مخالفت کرتا ہے اور ان کو معزول کرنے کے لیے باغیوں کی حمایت کر رہا ہے۔ وہ پناہ گزینوں کے لیے اپنے دروازے بھی کھول رہا ہے۔
تاہم ترک وزیر خارجہ میلود چاوش اولو نے گزشتہ ہفتے شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کی اپیل کی تھی۔ ان کے اس بیان کو اسد حکومت کے تئیں انقرہ کی دیرینہ مخاصمت میں نرمی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے لیکن اس نے شامی اپوزیشن اور باغی گروپوں کو ناراض کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
12/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جیوانی میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی پر حملہ، 4 کارکن ہلاک
12/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C