18/May/2020

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی

👁️ 58 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں عیدک میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق میرعلی میں عیدک کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ اور گشتی پارٹی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار سپاہی امیر ہلاک جبکہ سپاہی ابومنان، حوالدار ارشد، سپاہی اسلم نبی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری سعد اللہ بھی ہلاک جبکہ کم از کم چھ شہری زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے قبول کی ہے۔

وقوعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C