صدر پوٹن کا روسی بحریہ کو ہائپر سونک میزائل فراہم کرنے کا اعلان
👁️ 100 بار دیکھا گیا
صدر پوٹن کا روسی بحریہ کو ہائپر سونک میزائل فراہم کرنے کا اعلان
ماسکو (ڈیلی اردو/روئٹرز/ڈی پی اے) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ’نیو نیوی ڈاکٹرائن‘ پر دستخط کر دیے ہیں۔ صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ نئی پالیسیوں سے روسی بحریہ ایک ’عظیم سمندری طاقت‘ بن کر اُبھرے گی۔
روسی صدر نے نیوی ڈے کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ روسی بحریہ کو جلد ہائپر سونک میزائل فراہم کر دیے جائیں گے۔ ہائپر سونک میزائل آواز سے بھی پانچ گنا تیز رفتار ہوتے ہیں۔ تاہم روسی صدر کے مطابق یہ میزائل انہی علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے، جہاں روسی مفادات کی حفاظت ضروری ہے۔
جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ میزائل آئندہ چند ماہ کے اندر اندر روسی بحریہ کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔روس کی ”نیو نیوی ڈاکٹرائن‘‘ کی مزید تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں۔
اس موقع پر روسی صدر نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ایڈمرل گورِش کوف ان طاقتور ہتھیاروں کے ساتھ اپنی جنگی فرائض سر انجام دینے والے پہلے افسر ہوں گے۔ صدر پوٹن نے مزید کہا، ”سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب روسی بحریہ تمام مخالفین کو بجلی کی رفتار سے جواب دینے کے قابل ہے۔‘‘
تاہم انہوں نے اپنی اس تقریر میں یوکرین کا براہ راست ذکر کرنے سے اجتناب کیا۔
زرکون ہائپرسونک میزائل کیا ہیں؟
زرکون ہائپرسونک کروز میزائل دنیا میں منفرد خیال کیے جاتے ہیں۔ ہائپرسونک ہتھیار فضا میں آواز سے بھی نو گنا زیادہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔ روس نے ہائپر سونک میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ 2018ء میں کیا تھا۔ اس کروز میزائل کو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے ”ایس ایس این تھری تھری‘‘ کا نام دے رکھا ہے۔ برق رفتار زرکون میزائل چار سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
روس نے کچھ عرصہ پہلے زرکون میزائلوں کو آبدوز اور جنگی بحری جہاز سے فائر کرنے کے کامیاب تجربات کیے تھے۔ صدر پوٹن کی کوشش ہے کہ خطے میں بحری حوالے سے اپنی برتری کو برقرار رکھا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C