صومالی فوج نے 30 گھنٹے بعد دہشت گردوں سے حیات ہوٹل خالی کرا لیا، 21 افراد ہلاک، 117 زخمی
👁️ 22 بار دیکھا گیا
صومالی فوج نے 30 گھنٹے بعد دہشت گردوں سے حیات ہوٹل خالی کرا لیا، 21 افراد ہلاک، 117 زخمی
موغادیشو (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/اے پی) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوج نے 30 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد عسکریت پسندوں سے ہوٹل واگزار کرا لیا ہے جب کہ اس کارروائی میں لگ بھگ 21 افراد مارے گئے ہیں۔
حکام نے اتوار کو ہوٹل دہشت گردوں سے خالی کرانے کی تصدیق کی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کو اس ہوٹل کو عسکریت پسندوں سے خالی کرانے میں 30 گھنٹے سے زائد وقت لگا۔
قبل ازیں جمعے کی شام دہشت گردوں نے موغا دیشو میں واقع ہائیٹ ہوٹل پر حملہ کیا تھا، جس وقت عسکریت پسند اس ہوٹل آئے تھے وہاں مسلسل زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
BREAKING: 21 people were killed, 117 others wounded in the Al-Shabaab attack on #HayatHotel, Somalia’s Ministry of Health said. 15 of the wounded have serious injuries. Police announced end of the siege midnight last night, reported 106 people were rescued from the hotel.
— Harun Maruf (@HarunMaruf) August 21, 2022
پولیس کمشنر عبدی حسن حجر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ ہفتے اور اتوار کی رات ختم کرایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ہوٹل میں پھنسے ہوئے بہت سے افراد، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، کو یہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
پولیس نے ابھی تک اس حملے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مسلح افراد ہوٹل میں داخل کیسے ہوئے۔
ہوٹل کے مینیجر اسمٰعیل عبادی نے ’اے پی کو‘ بتایا کہ سیکیورٹی فورسز ابھی تک علاقے کو کلیئر کرا رہی ہیں۔
قبل ازیں، صومالیہ کے دار الحکومت موغا دیشوکے ایک ہوٹل پر حملہ کر دیا تھا۔
عینی شاہدین نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کو بتایا کہ جمعے کی شام انہوں نے کے ایم فور جنکشن پر واقع حایت ہوٹل کے نزدیک دو یا تین دھماکوں کی آوازیں سنیں۔
ایک پولیس افسر نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ ایک کار بم دھماکہ ہوٹل کے نزدیک ہوا جب کہ دوسرا ہوٹل کے گیٹ پر ہوا۔
خبر رساں ادارے ‘ایسو سی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ہفتے کی صبح بھی علاقے سے فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں جب کہ ہوٹل کے اندر بھی پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔
عالمی دہشت گردی تنظیم ‘القاعدہ’ سے منسلک اسلامک جنگجو گروپ الشباب نے حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گروپ کی ویب سائٹ پر ایک بیاں میں بتایا گیا تھا کہ ہمارے جنگجوؤں نے ہوٹل پر قبضہ کرلیا اور اب ہوٹل کے اندر لڑ رہے ہیں۔ اور ہم ان سرکاری افسروں کو ہدف بنا رہے ہیں جو ہوٹل کے اندر ہیں۔
یہ گروپ گزشتہ 15 برسوں سے صومالیہ میں بغاوت کیے ہوئے ہے۔ موغادیشو میں ماضی میں بھی اکثر کیفیز اور حایت جیسے ہوٹلز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
موغا دیشو میں یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حال ہی میں کئی ماہ کے سیاسی عدم استحکام کے بعد نئے صدر حسن شیخ محمد صدر منتخب ہوئے ہیں۔
دریں اثنا سیکیورٹی فورسز نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ دار الحکومت میں دوسرے مقامات پر مارٹر شیل حملے میں چار افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C