صومالی فوج کی کارروائیاں، الشباب کے 105 جنگجو ہلاک، فورسز نے 2 دیہاتوں کا قبضہ واپس لے لیا
👁️ 20 بار دیکھا گیا
صومالی فوج کی کارروائیاں، الشباب کے 105 جنگجو ہلاک، فورسز نے 2 دیہاتوں کا قبضہ واپس لے لیا
موغادیشو (ڈیلی اردو/وی او اے) صومالی فوج کے کمانڈروں نے کہا ہے کہ ان کی فورسز نے اختتام ہفتہ اسلام پسند عسکری گروپ الشباب سے علاقہ واپس لینے کی کارروائیوں کے دوران اس کے 100 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے دو دیہاتوں پر بھی دوبارہ قبضہ کر لیا جن پر الشباب نے ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے قبضہ کر رکھا تھا۔
صومالی نیشنل آرمی نے پیر کو کہا کہ فوجیوں نے ہفتے کے آخر میں وسطی ہیران کے علاقے میں الشباب کے خلاف تازہ کارروائی شروع کی۔
فوج کے سینئیر آرمی کمانڈروں نے، جنہوں نے وی او اے سے فون پر بات کی، کہا کہ فوج اور الشباب کے درمیان، خاص طور پر ابورے اوریاسومن دیہاتوں میں خونریز فائرنگ، ہفتے کی صبح شروع ہوئی۔
انہوں نے وی او اے کو بتایا کہ الشباب کے 75 عسکریت پسند یاسومن میں اور 30 ابورے کے نزدیک ہلاک ہوئے۔ مقامی رہائشیوں نے وی او اے کو واٹس ایپ پر بتایا کہ فوجیوں نے دونوں دیہاتوں پر قبضہ کر لیا، جو ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے الشباب کے کنٹرول میں تھے۔
اگلے محاذ سے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے، ہیران کے سابق گورنر، عبدی فتح حسن افرحنے کہا کہ فوجی صومالی عوام کے دشمن کو شکست دے رہے ہیں۔ وہ الشباب کا حوالہ دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ” ایک فتح دوسری فتح کو جنم دے رہی ہے، اور ان کی شکست انہیں مزید شکست سے دوچار کرے گی۔ انشا اللہ ہماری خواہش ہے کہ ان کا پورے ملک سے صفایا ہو جائے۔
صومالیہ کے وزیر اطلاعات نے اتوار کےروز کہا کہ فوج کی حالیہ کارروائیوں میں الشباب کے 200 جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں اور کل 30 دیہاتوں کو گروپ سے آزاد کرالیا گیا ہے۔
ملک عبداللہ نے، جوہیران میں صومالی فیڈرل پارلیمنٹ کے رکن ہیں، وی او اے کو واٹس ایپ پر بتایا کہ ہیران میں لڑائی میں ماوالویسلی کے نام سےمعروف مقامی ملیشیا بھی ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیران کے لوگ یا اس علاقے میں لو گ اس لیے لڑ رہے ہیں کہ وہ دن رات درپیش مشکلات کو برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کے بعد اپنی بقا کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جب الشباب نے ان کے پانی کے کنوؤں کو دھماکے سے اڑادیا اور ان کے دیہاتوں کونذر آتش کر دیا۔
الشباب نے فوج اور وزارت اطلاعات کے دعوؤں پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔لیکن اتوار کی رات گروپ کے میڈیا ونگ کی جانب سے ریلیز کی گئی ایک ویڈیو میں ترجمان علی محمدو راگے نے جو علی زہری کے طور پر معروف ہیں کہا کہ گروپ اس جنگ کے لیے تیار ہے جس کا اعلان صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمدو نے ان کے لیے کیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ موگا دیشو کے رہائشی ہوٹلوں سے دور رہیں جہاں صومالی حکومت کے عہدے دار اکثر جاتے ہیں۔
صدر محمدو نے، جو مئی میں منتخب ہوئے تھے، موگا دیشو میں الشباب کے ایک حملے کے بعد جس میں 20 سے زیادہ لوگ ہلاک اور کم از کم 100 زخمی ہوئے، اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ الشباب کے نیٹ ورک کے خلاف مکمل جنگ لڑے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4607 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C