طالبان اقتدار کے بعد 10 لاکھ افراد ملازمت سے محروم ہوچکے ہیں، رپورٹ
👁️ 97 بار دیکھا گیا
طالبان اقتدار کے بعد 10 لاکھ افراد ملازمت سے محروم ہوچکے ہیں، رپورٹ
کابل (ڈیلی اردو/روئٹرز/ایجنسیاں) افغانستان تعمیر نو کے امریکی خصوصی انسپکٹر جنرل (ایس آئی جی اے آر) نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ برس اگست میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرلینے کے بعد سے اب تک 900000 سے زیادہ افراد اپنی ملازمتوں سے محروم ہوچکے ہیں۔
Although humanitarian assistance helped avert a food security catastrophe over the harsh winter in #Afghanistan, hunger still persists at unprecedented levels.@WFP and @FAO are continue to scale up support to millions across the country.https://t.co/rzoKgknaRW
— UN News (@UN_News_Centre) May 10, 2022
ایس آئی جی اے آر کے مطابق ملازمت سے محروم ہوجانے والی خواتین کا تناسب مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اور سن 2022 کے وسط تک خواتین کی ملازمتوں میں 21 فیصد تک کی گراوٹ ہونے کا خدشہ ہے۔
طالبان کے اقتدار پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے افغانستان میں بے روزگاری کی شرح بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں بڑھتی ہوئی غربت نے بھی لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے مطابق سن 2021 کے تیسرے سہ ماہی میں پانچ لاکھ سے زائد افغان ورکرز اپنی ملازمتوں سے محروم ہوگئے۔ یہ سلسلہ جاری ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سن 2022 کے وسط تک سات لاکھ سے نو لاکھ کے درمیان افراد کی ملازمتیں ختم ہوجانے کا خدشہ ہے۔
چار عشرے تک چلنے والے خونریز تصادم نیز شدید خشک سالی اور وبا نے افغانستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا۔ امریکی فورسز کے اچانک انخلاء اور طالبان کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد بین الاقوامی برادری نے افغانستان کے اثاثوں کو منجمد کردیا جس کی وجہ سے مالی حالت مزید ابتر ہوگئی۔
خواتین کی حالت سب سے زیادہ خراب
طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے زیادہ پریشانی ان خواتین کو ہورہی ہے جو ملازمت پیشہ تھیں یا جن کے کاندھوں پر اپنے خاندان کے لیے روزی روٹی کا انتظام کرنے کی ذمہ داری تھی۔افغانستان کی خبر رساں ایجنسی خامہ پریس کے مطابق سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کی اکثریت اب اپنے اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔
افغانستان میں بین الاقوامی موجودگی کے نتیجے میں خواتین کے حقوق میں تیزی سے بہتری آرہی تھی لیکن طالبان کی واپسی نے اس ترقی کے لیے خطرہ لاحق کردیا ہے۔ برقعہ کے حوالے سے طالبان کا نیا حکم نامہ اس کی ایک واضح مثال ہے۔
امریکہ کی طالبان کو وارننگ
امریکہ نے کہا ہے کہ اگر طالبان حکومت نے خواتین پر عائد کردہ حالیہ پابندیوں کو ختم نہیں کیا تو واشنگٹن اس پر دباو بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس سے جب خواتین کے لباس کے متعلق طالبان کے حالیہ حکم کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا،”ہم نے طالبان سے براہ راست اس پر بات کی ہے۔ اگرہمیں لگتا ہے کہ ان فیصلوں کو واپس نہیں کیا جائے گا یا ان کو ختم نہیں کیا جائے گا تو ہمارے پاس بہت سے ذرائع ہیں جو ہم آئندہ استعمال کرسکتے ہیں۔”
نیڈ پرائس نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ وہ طالبان کو ان اقدامات کو واپس لینے کے لیے کس طرح مجبور کریں گے۔
خیال رہے کہ افغانستان کی وزارت امربالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان نے ہفتے کے روز کابل میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران طالبان سربراہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا تھا کہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے چہرہ نہ ڈھانپنے والی خواتین کو بالآخر ملازمت سے برطرف یا جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3273 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C