طالبان نے خواتین سے متعلق اپنے حالیہ فیصلے واپس نہ لیے تو ان پر دباؤ بڑھائیں گے، امریکا
👁️ 137 بار دیکھا گیا
طالبان نے خواتین سے متعلق اپنے حالیہ فیصلے واپس نہ لیے تو ان پر دباؤ بڑھائیں گے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) امریکہ نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں طالبان کی حکومت نے خواتین اور لڑکیوں سے متعلق اپنے حالیہ فیصلوں پر نظرثانی نہ کی تو ان پر دباؤ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کے معاملے پر براہِ راست طالبان سے بات ہوئی ہے۔ اگر انہوں نے اپنے فیصلے واپس نہ لیے تو ہمارے پاس بہت سے متبادل راستے موجود ہیں۔
نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ اگر ہم نے یہ محسوس کیا کہ طالبان اپنے فیصلوں پر نظرِ ثانی نہیں کریں گے تو ہم بھی آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔
نیڈ پرائس نے یہ واضح نہیں کیا کہ طالبان نے اگر اپنے فیصلے واپس نہ لیے تو امریکہ ان کے خلاف کیا اقدامات کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے سات مئی کو ایک حکم نامے میں خواتین کو ہدایت کی تھی کہ وہ عوامی مقامات پر اپنے چہرے کو ڈھانپ کر آئیں، اس سلسلے میں نیلے رنگ کا برقع بھی پہنا جا سکتا ہے۔
حکم نامے کے مطابق اگر ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی تو ایسی خواتین کے مرد رشتہ دار یا سرپرست کو سزا دی جائے گی۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ سیاہ رنگ کے کپڑے اور چادر کو بھی برقعے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ سیاہ کپڑا باریک نہ ہو اور جسم واضح نہ ہو جب کہ اتنا تنگ بھی نہ ہو جس سے جسم کے اعضا نمایاں نظر آئیں۔
امریکہ نے طالبان کے مذکورہ احکامات جاری کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
امریکہ کے نمائندہٴ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے سوشل میڈیا پر پوسٹس میں اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا جب کہ اقوامِ متحدہ میں امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے طالبان کے اقدام کو غیر انسانی عمل قرار دیا تھا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے پیر کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ان کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے طالبان کے ماضی میں کیے جانے والے وعدوں کی پاسداری کرائی جا سکے اور وہ اپنے حالیہ فیصلوں کو واپس لیں۔
افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان اب تک خواتین سے متعلق کئی ہدایت نامے جاری کر چکے ہیں، جن میں مخلوط تعلیم کا خاتمہ، 70 کلومیٹر سے زائد سفر کے لیے محرم کے ساتھ ہونے کی شرط، مردوں اور خواتین کا الگ الگ ایام میں پارکوں میں جانا شامل ہے۔
عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نےطالبان کی خواتین کی تعلیم ، روزگار ، آزادیٴ اظہار اور انسانی حقوق کی پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے تاہم طالبان نے اپنی کسی بھی پالیسی میں کوئی لچک نہیں دکھائی۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے امریکہ کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے سات ارب ڈالرز امریکہ نے منجمد کیے ہوئے ہیں جن میں سے آدھی رقم بائیڈن انتظامیہ افغان عوام کی امداد کے لیے جاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ 15 اگست 2021 کو طالبان کے افغانستان میں اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ اور دیگر ممالک نے افغانستان کے لیے امداد روک دی تھی جب کہ افغانستان کے ساتھ لین دین پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے باعث افغانستان کے مرکزی بینک کو ڈالر کی کمی اور ملک کو خوراک کے بحران کا سامنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C