طالبان نے خواتین کے حقوق کو شدید پامال کیا، یورپی یونین
👁️ 24 بار دیکھا گیا
طالبان نے خواتین کے حقوق کو شدید پامال کیا، یورپی یونین
برسلز (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے ایک سال مکمل ہونے سے قبل یورپی یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان نے خواتین اور بچیوں کے حقوق کی بری طرح خلاف ورزی کی ہے۔
یورپی یونین کے امور خارجہ کی ترجمان نبیلہ ماسرالی نے برسلز میں طالبان کے حوالے سے جاری بیان میں کہا، ”طالبان ایک کثیرالقومی سیاسی سسٹم بنانے میں ناکام رہے ہیں اور یوں وہ افغان عوام کی امنگوں کو پورا نہیں کر پائے۔‘‘
پیر 15 اگست کو افغانستان میں طالبان کے اقتدار کو ایک سال مکمل ہو جائے گا۔ انسانی حقوق کے ماہرین اور عالمی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس ایک سال کے دوران طالبان نے خواتین کے حقوق پر شدید قدغنیں عائد کی ہیں۔ اب بھی افغانستان میں سیکنڈری اسکول، طالبات کے لیے بند ہیں۔ میڈیا پر بھی کڑی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ یہاں تک کے ٹی وی نیوز کاسٹرز اور ٹی چینلز پر آنے والی خواتین کو حکم ہے کہ وہ اپنا چہرہ چھپائیں۔
سماجی اور اقتصادی مسائل
خواتین کے حقوق اور میڈیا کی آزادی اہم مسائل ہیں۔ لیکن اس کے علاوہ یہ جنگ زدہ ملک شدید اقتصادی مشکلات کا شکار بھی ہے۔ امریکی انخلاء کے بعد امریکہ نے افغان حکومت کے قریب نو ارب ڈالر کے اثاثوں کو منجمد کر دیا۔ طالبان کئی مرتبہ اس رقم کی واپسی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ لیکن عالمی سطح پر طالبان پر بھروسہ نہیں کیا جا رہا۔ بین الاقوامی امداد بھی بہت محدود ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اس سال لاکھوں افغان بچوں کے بھوک کا شکار ہو جانے کا خطرہ ہے۔ خشک سالی اور کچھ صوبوں میں زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ افغان آبادی کا زیادہ تر حصہ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا گیا
اب تک کسی ملک نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ اندرونی طور پر بھی طالبان حکومت دباؤ کا شکار ہے۔ خواتین طالبان کی سختیوں کے باوجود اپنے تعلیم، ملازمت اور آزادی کے ساتھ نقل و حرکت کے حقوق کی تلفی کے خلاف سٹرکوں پر نکلتی ہیں۔ ہفتہ 13 اگست کو بھی کابل میں خواتین نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا لیکن طالبان گارڈز کی جانب سے اس مظاہرے کو طاقت کے زور سے روک دیا گیا۔
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے اقلیتوں کو بھی تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ طالبان اقتدار میں شیعہ اور ہزارہ افراد کے اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور سیاسی حقوق کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے افغان طالبان کو کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے افغان عوام کے حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔
طالبان دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنائیں
یورپی یونین کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ”افغانستان کسی صورت دہشت گردوں کی آماج گاہ نہ بنے اور نہ ہی افغان سرزمین عالمی سکیورٹی کے لیے خطرہ بنے۔‘‘ کچھ روز قبل ایک امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ کابل میں اس لیڈر کی موجودگی نے بھی طالبان کے دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے شبہات کو مزید تقویت دی تھی۔
طالبان نے 15 اگست 2021ء کو کابل کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ گزشتہ سال افغانستان میں نیٹو مشن کے بیس سال مکمل ہو گئے تھے۔ کچھ تجزیہ کاروں کی رائے میں امریکہ اور نیٹو مشن نے جلد بازی میں افغانستان سے انخلاء کا فیصلہ کیا۔ اس انخلاء کے بعد سے طالبان افغانستان پر اقتدار سنبھالے ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C