عباس عراقچی نے امریکہ کیلئے ایران کے تحریری پیغامات پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے
👁️ 261 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی نے امریکہ کیلئے ایران کے تحریری پیغامات پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے
تہران (ڈیلی اردو ) ایرانی میڈیا (فارس نیوز ایجنسی) کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان میں اعلیٰ حکام کو امریکہ کے لیے ایران کے تحریری پیغامات حوالے کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیغامات ایران کے جوہری پروگرام کی “ریڈ لائنز” اور آبنائے ہرمز سے متعلق ہیں، جنہیں ایران نے ایک سفارتی اقدام کے طور پر پیش کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا براہِ راست تعلق کسی مذاکراتی عمل سے نہیں بلکہ خطے کی صورتحال اور ایران کے مؤقف کی وضاحت سے ہے۔
عباس عراقچی نے اسلام آباد میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی تھی، جس کے بعد وہ اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں روس روانہ ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وہ ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے، جہاں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے عمان کے دورے کے دوران بھی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور خلیج فارس میں “نئے علاقائی نظام” کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C