غازی فورس پر پابندی عائد، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
👁️ 75 بار دیکھا گیا
غازی فورس پر پابندی عائد، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزارت داخلہ نے غازی فورس نامی تنظیم پر پابندی عائد کر دی۔ جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق غازی فورس پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 11 (اے) 1 بی کے تحت پابندی عائد کی گئی۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کی کاپی ڈی جی نیکٹا، وزارت خارجہ، قومی سلامتی کونسل سمیت تمام محکموں کو ارسال کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس اضافے کے بعد وزارت داخلہ کی پابندی کی فہرست میں شامل تنظیموں اور گروپوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔
غازی فورس رواں سال پابندی کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں تنظیم ہے۔ اس سے قبل 19 اگست کو ختم الانبیا تنظیم پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
اسی طرح 7 مئی کو جیے سندھ قومی محاذ اریسر گروپ، سندھو دیش ریوولیوشنری آرمی اور سندھو دیش لبریشن آرمی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
کالعدم تنطیموں کی فہرست بنانے کا عمل 14 اگست 2001 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب لشکر جھنگوی اور سپاہ محمد پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
بعد ازاں 14 جنوری 2002 کو حکومت نے جیش محمد، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک اسلامی اور تحریک نفاذ شریعت محمدی پر پابندی عائد کردی تھی۔
یاد رہے کہ 21 اگست کو پاکستان نے داعش، القاعدہ، طالبان سمیت دیگر تنظیموں کے 88 سے زائد دہشت گردوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
وزارت خارجہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 21 قراردادوں کے تحت دہشت گردوں پر عائد کردہ پابندیوں میں اثاثے منجمد کرنا، سفری اور اسلحے کی خرید و فروخت پر پابندی شامل ہے۔
پابندیوں کے دو علیحدہ نوٹی فکیشن جاری کیے گئے تھے جن میں کالعدم تنظیموں، دہشت گرد عناصر، افراد کے تمام اثاثے، کھاتے یا مالیاتی ذرائع بغیر کسی پیشگی نوٹس کے فی الفور منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکی حمایت کے بغیر ایران پر حملے کا امکان، اسرائیل نے یکطرفہ کارروائی کا آپشن کھلا رکھا
05/November/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
ایران کے لیے کندھے سے فائر ہونے والے فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا مبینہ عالمی نیٹ ورک بے نقاب
05/November/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نواز حوثی باغیوں کا ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
05/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران پر نئے حملے کے نتائج پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گے، اسماعیل بقائی کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ
05/November/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بلوچستان : ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و سازوسامان برآمد
04/November/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
مردان میں پولیس انسپکٹر پراسرار طور پر لاپتہ، گاڑی رنگ روڈ سے مل گئی، مبینہ اغوا کا خدشہ
04/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26433 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15668 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11973 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9335 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7585 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5578 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C