غزہ تعمیر نو کے مصری منصوبے کی عرب رہنماؤں نے توثیق کر دی
👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ تعمیر نو کے مصری منصوبے کی عرب رہنماؤں نے توثیق کر دی
قاہرہ (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) مصر نے ٹرمپ کے “غزہ ساحلی تفریح گاہ” منصوبے کا متبادل منصوبہ پیش کر دیا، جس پر 53 بلین ڈالر لاگت آئے گی اور اس پر پانچ سال لگیں گے۔ قاہرہ کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ماہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
قاہرہ میں منگل کو عرب لیگ کے ایک غیر معمولی اجلاس میں رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی پٹی علاقے کی آبادی کو دوسرے ملکوں میں متنقل کرنے اور ایک ساحلی تفریح گاہ کے طور پر اس کی تعمیر نو کے منصوبے کے مقابلے میں اپنے ایک متبادل منصوبے کی توثیق کی۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے سمٹ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب رہنماؤں نے غزہ پٹی کے لیے جنگ کے بعد کے مصری منصوبے کی توثیق کر دی ہے، جس کے تحت لگ بھگ 20 لاکھ فلسطینیوں کو علاقے میں بدستور رہنے کی اجازت مل جائے گی۔
عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک پانچ سالہ منصوبہ پیش کیا گیا تھا، جس پر دستاویزات کے مسودے کے مطابق، 53 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔
انہوں نے اس سے قبل سربراہی اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر حقیقی امن قائم نہیں ہو گا، ”امن زبردستی نہیں آئے گا اور زبردستی نہیں آسکتا۔”
امریکہ نے فیصلے کا خیر مقدم کیا لیکن غزہ میں حماس کے اقتدار کے خلاف
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے سربراہی اجلاس کے بعد ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ عالمی برادری کی طرف سے کسی بھی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے عرب ممالک کی طرف سے آنے والی اس خبر کا خیرمقدم کیا ہے لیکن اصرار کیا کہ حماس غزہ میں اقتدار میں نہیں رہ سکتی۔
ہیوز نے کہا، “صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ حماس غزہ پر حکومت جاری نہیں رکھ سکتی۔ جب کہ صدر جنگ کے بعد غزہ کے لیے اپنے جرات مندانہ وژن پر قائم ہیں، وہ خطے میں ہمارے عرب شراکت داروں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”
منصوبے کے بارے میں ہم اب تک کیا جانتے ہیں
ڈی پی اے اور روئٹرز نیوز ایجنسیوں کے ذریعہ دیکھے گئے 112 صفحات پر مشتمل مسودہ دستاویز کے مطابق ابتدائی چھ ماہ کے بحالی کے مرحلے میں ملبہ ہٹانے اور تقریباً 3 بلین ڈالر کی لاگت سے عارضی مکانات کی تنصیب پر توجہ دی جائے گی۔
منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں، اگلے دو سالوں میں غزہ میں 200,000 ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں مزید 200,000 ہاؤسنگ یونٹ تعمیر کیے جائیں گے۔
سن 2030 تک، اس منصوبے میں 30 لاکھ افراد کے ساتھ ساتھ ایک ہوائی اڈے، صنعتی زون، ہوٹلوں اور پارکوں تک لاکھوں نئے مکانات کی تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
صدر السیسی نے کہا کہ ایک “آزاد” فلسطینی ادارہ تعمیر نو کے منصوبے کے تحت غزہ کا انتظام کرے گا، فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ ان کی فلسطینی اتھارٹی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اقوام متحدہ، یورپی یونین نے مصری تجاویز کی حمایت کی
السیسی نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے مصری منصوبے کی حمایت کرے، اور اسے اقوام متحدہ اور یورپی یونین دونوں کی حمایت حاصل ہے۔
قاہرہ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے کہا کہ انہوں نے عرب ممالک کی زیر قیادت اس اقدام کی “پرزور حمایت” کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اس کوشش میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔
یورپی یونین کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا نے بھی ان منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ، مغربی کنارے اور بیرون ملک لاکھوں فلسطینیوں کو امید دلاتے ہیں، ”وہ خوفناک مصائب جس کا ہم سب نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے مشاہدہ کیا ہے ختم ہو سکتے ہیں۔‘‘
بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بھی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ہم غزہ کی پٹی کے لیے سربراہی اجلاس میں پیش کیے گئے مصری منصوبے کو سراہتے ہیں اور اس منصوبے کی حمایت کرنے پر زور دیتے ہیں، جو ہمارے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ہمارے قومی مفادات کے تحفظ میں مدد کرتا ہے۔”
شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے بھی اس سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ تقریباً تین ماہ قبل بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد اس طرح کے کسی اجلاس میں ان کی پہلی شرکت ہے۔ شرع نے ٹرمپ کی تجاویز کو “ایک بہت بڑا جرم قرار دیا ہے جو کسی صورت میں منظور نہیں۔”
ٹرمپ نے کیا تجویز پیش کی تھی
سعودی عرب نے تقریباً دو ہفتے قبل عرب رہنماؤں کے ایک اجلاس کی میزبانی کی تھی جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غزہ کی تعمیر نو، اس کے کنٹرول اور علاقے سے فلسطینیوں کے انخلا کے بارے میں پیش کیے گئے مجوزہ منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان جنگ کے اختتام پر غزہ کی تعمیر نو کے لیے کنٹرول سنبھال لے گا اور علاقے کو مشرق وسطی کے ایک پرکشش ساحل میں تبدیل کر دے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے تجویز دی تھی کہ غزہ کے رہائشی مصر اور اردن چلے جائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8821 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4543 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2445 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2084 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1889 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C