فرانس میں ایرانی سپریم لیڈر کے’توہین آمیز‘ پوسٹر،”کوڑے دان کو چھانٹنا نہ بھولیں‘‘
👁️ 84 بار دیکھا گیا
فرانس میں ایرانی سپریم لیڈر کے’توہین آمیز‘ پوسٹر،”کوڑے دان کو چھانٹنا نہ بھولیں‘‘
پیرس + تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اِرنا/ڈی پی اے) ایران نے ایک فرانسیسی شہر میں بس پر لگائے گئے اُس ’توہین آمیز‘ پوسٹر کی مذمت کی ہے، جس میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ’برے انداز‘ میں تصویر کشی کی گئی ہے۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔
فرانس کے جنوبی شہر بیزیے نے بسوں پر ایک مہم چلائی ہے، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی تصویروں کا استعمال کرتے ہوئے کچرے کو تجویز کردہ طریقے سے چھانٹنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
فرانسیسی شہر کے آفیشل فیس بک پیج اور آن لائن گردش کرنے والی تصاویر کے مطابق بسوں کے پوسٹروں پر لکھا گیا ہے، ”کوڑے دان کو چھانٹنا نہ بھولیں۔‘‘
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا کے مطابق ملکی وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد نیلی نے فرانسیسی شہر کے اس اقدام کی ”سخت مذمت‘‘ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ”ہمارے ملک کی مقدس اقدار اور شخصیات کی توہین‘‘ ہے۔
ماجد نیلی کا مزید کہنا تھا، ”اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے خلاف توہین آمیز مواد کا استعمال بین الاقوامی طور پر منظور شدہ اصولوں اور دیگر اقوام کی ثقافتی اقدار کے احترام پر مبنی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘‘
انہوں نے فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ”اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات کی تکرار کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔‘‘
دوسری جانب فرانس نے منگل کے روز اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ایران کے سفر سے گریز کریں، جب تک کہ وہاں قید فرانسیسی شہریوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے تین شہری ایران میں قید ہیں اور فرانس انہیں ”یرغمال‘‘ قرار دیتا ہے۔
پیر کے روز فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا تھا کہ ایران فرانس، یورپ، اس پورے خطے اور اس سے آگے بھی ایک اہم اسٹریٹجک اور سکیورٹی چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کا ایک اہم موضوع ہو گا، جو 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے۔
ایران نے ان فرانسیسی ریمارکس کو ”بے بنیاد‘‘ قرار دیا اور فرانس پر زور دیا کہ وہ ”امن اور استحکام کے لیے اپنے غیر تعمیری انداز پر نظر ثانی کرے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنگ ختم نہیں ہوئی، اسرائیل مزید سخت اقدامات کریگا، وزیرِاعظم نتن یاہو
16/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
16/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C