قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث امریکی سی آئی اے کا آپریشنز چیف افغانستان میں مارا گیا
👁️ 208 بار دیکھا گیا
قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث امریکی سی آئی اے کا آپریشنز چیف افغانستان میں مارا گیا
کابل (ڈیلی اردو/این این آئی) عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں پیش آنے والے طیارے کے حادثے میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث امریکی سی آئی اے ٹیم کا سربراہ ہلاک ہوگیا۔
CIA chief 'who orchestrated assassination of Soleimani was among those killed when US military plane crashed in Afghanistan' https://t.co/3y6ClTcmHp
— Daily Mail US (@DailyMail) January 28, 2020
عرب ٹی وی کے مطابق افغان طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر دیے گئے بیان میں کہا کہ دشمن کا انٹیلی جنس طیارہ تباہ ہوگیا جس میں امریکی سی آئی اے کے انتہائی اہم لوگ بھی مارے گئے۔
روسی انٹیلی جنسی حکام نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز افغانستان میں گرنے والے طیارے میں ایران میں امریکی سی آئی اے آپریشنز کے سربراہ ڈی اینڈرا بھی مارے گئے۔ روسی انٹیلی جنس حکام کا کہنا تھا کہ ڈی اینڈرا ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ملوث تھے اور ایران کے لیے امریکی سی آئی کے آپریشنز کے سربراہ تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق ڈی اینڈرا کو 2017 میں ایران مشن سینٹر کے سربراہ کے طور پر تعینات کیا گیا اور وہ خطے میں سی آئی اے کے انتہائی اہم ممبر سمجھے جاتے تھے۔ تباہ ہونے والے اس طیارے کو ڈی اینڈرا کے لیے امریکی سی آئی اے کی موبائل کمانڈر کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا جب کہ ڈی اینڈرا کو آیت اللہ مائیک، ڈارک پرنس اور انڈر ٹیکر کے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا۔
گزشتہ روز افغان طالبان نے صوبہ غزنی میں ایک طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جس کے مطابق کہا گیا مذکورہ طیارہ امریکی انٹیلی جنس تھا۔ افغان حکام نے طیارے سے متعلق ابتدا میں دعویٰ کیا تھا یہ طیارہ افغانستان کی سرکاری ائیرلائن کا ہے تاہم ائیرلائن کی جانب سے اس کی تردید کی گئی گئی تھی۔
دوسری جانب امریکی افواج نے افغان طالبان اور روسی انٹیلی جنس حکام کے دعوے کی تردید کردی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی افواج کے ذرائع کا کہناہے کہ افغانستان میں تباہ ہونے والے طیارے میں سی آئی اے کا کوئی ممبر موجود نہیں تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C