لاہور: سابق ایکسائز انسپکٹر خواجہ وسیم کے گھر سے 33 کروڑ روپے کیش اور پرائز بانڈ برآمد
👁️ 55 بار دیکھا گیا
لاہور: سابق ایکسائز انسپکٹر خواجہ وسیم کے گھر سے 33 کروڑ روپے کیش اور پرائز بانڈ برآمد
لاہور (ڈیلی اردو) قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ ایکسائز کے ایک سابق انسپکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے کیش اور پرائز بانڈ کی صورت میں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
نیب لاہور کے ترجمان ذیشان انور نے بتایا کہ ملزم خواجہ وسیم کے گھر سے چھاپے کے دوران 33 کروڑ روپے کیش اور پرائز بانڈ کی صورت میں برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گذشتہ ایک سال سے نیب لاہور محکمہ ایکسائز کے گریڈ 16 کے ریٹائرڈ انسپکٹر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم تو ملزم کو ’آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرنے ان کے گھر گئی تھی اور اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ گھر سے اتنی بڑی ریکوری ہو جائے گی’۔
ترجمان کے مطابق جب گھر کی تلاشی لی گئی تو درازوں سے بھاری مقدار میں کرنسی اور پرائز بانڈ برآمد ہوئے جنھیں قبضے میں لے کر ملزم کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اب تک کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ ملزم نے 2018 کی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ طور پر اپنے کروڑوں روپے کے کالے دھن کو بھی سفید کیا تھا حالانکہ اس وقت وہ سرکاری ملازم ہوتے ہوئے اس کے اہل نہیں تھے۔
نیب ترجمان کے مطابق ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں 2013 سے 2017 تک 22 کروڑ روپے سے زائد کا سرمایہ بیرون ملک سے منتقل ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں جن کے ذرائع ملزم تاحال ثابت نہیں کرسکا ہے۔
نیب ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ ملزم کی اہلیہ کے بھی 19 کروڑ روپے کے لگ بھگ کے اثاثوں کا سراغ ملا ہے جس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ مبینہ طور پر وہ ملزم کے بے نامی اثاثے تھے جو انھوں نے اپنی بیوی کے نام پر بنا رکھے تھے۔
نیب ترجمان کے مطابق مبینہ طور پر ملزم کی لاہور کی مختلف مہنگی رہائشی سکیموں میں بھی 20 کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادوں کا بھی پتہ لگایا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مزید تفتیش کے لیے ملزم کو لاہور کی ایک احتساب عدالت میں پیش کر کے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نیب نے 2018 میں کوئٹہ سے اس وقت کے صوبائی سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کے گھر سے 70 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کیش اور پرائز بانڈ کی صورت میں برآمد کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C