لاہور میں 6 لاکھ 70 ہزار 8 سو افراد کورونا وائرس کے شکار
👁️ 108 بار دیکھا گیا
لاہور میں 6 لاکھ 70 ہزار 8 سو افراد کورونا وائرس کے شکار
لاہور (ڈیلی اردو) لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ محکمہ صحت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سنگین صورتحال سے آگاہ کردیا جس کے مطابق لاہور کا کوئی بھی کونا (علاقہ) کورونا وائرس سے محفوظ نہیں۔
محکمہ صحت پنجاب نے لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ محکمہ صحت کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو 15 مئی کو بھیجے گئے مراسلے میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا جس کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے۔ کوئی بھی رہائشی علاقہ اور قصبہ وباء سے محفوظ نہیں ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ ہاٹ اسپاٹ، رہائشی اور کام کی جگہوں سے شہریوں کے سیمپل لیے گئے۔ عمومی طور پر لیے گئے سیمپلز میں 5.18 اور اسمارٹ سیمپلنگ میں 6.1 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے۔
سمری میں انکشاف کیا گیا کہ آنے والے دنوں میں لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز 6 لاکھ 70 ہزار 8 سو تک جاسکتے ہیں۔
سیکریٹری صحت نے کہا کہ سفارشات سے پہلے باقاعدہ ٹیسٹ کرنے کی پوری مشق کی گئی۔ پچھلے دنوں میں مرض کی شدت بڑھنے کے بعد نئے مریضوں کا اندازہ لگانا مشکل تھا۔
سمری میں لاہور میں چار ہفتوں کے مکمل لاک ڈاون کی سفارش کرنے کے ساتھ کہا گیا کہ 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو قرنطینہ یا علیحدہ رکھا جائے اور لوگوں کا گھروں میں رہنا لازمی قرار دیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C