لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 18 سالہ نوجوان ہلاک
👁️ 76 بار دیکھا گیا
لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 18 سالہ نوجوان ہلاک
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور میں پتنگ بازی نہ رک سکی، اسلام پورہ کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 18 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے ایس ایچ او اسلام پورہ کو معطل کر دیا۔
اسلام پورہ کے علاقے میں 18 سالہ نوجوان کو ڈور پھرنے کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، اسلام پورہ پولیس کی جانب سے تاحال ایف آئی آر درج نہ کی جا سکی۔ محمد عثمان سبزہ زار کا رہائشی تھا اور نارووال جا رہا تھا، تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں ڈور پھر گئی، پولیس کے مطابق لواحقین ایف آئی آر درج کروانا نہیں چاہتے اور ان کی جانب سے ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی گئی۔ لاش کو میو اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا تھا جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل نہ ہوسکا۔
لواحقین نے ڈیڈ باڈی وصول کرنے کے لیے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں رجوع کر لیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے پتنگ کی ڈور سے ہلاکت پر ایس ایچ او اسلام پورہ کو معطل کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈور پھرنے سے شہری کے ہلاکت ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کے واقعات قطعی نا قابل برداشت ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C