لاہور: چوبرجی کے قریب دھماکا، 7 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
👁️ 75 بار دیکھا گیا
لاہور: چوبرجی کے قریب دھماکا، 7 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
لاہور (اے ڈی شہزاد) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب رکشہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکہ سے رکشہ مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جائے وقوعہ سے ڈیوائس ملی ہے اور رکشے پر چھرے کے نشان ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سول لائنز دوست محمد، ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور متعلقہ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق رکشے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں ڈیڑھ سے 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جب کہ دھماکے کی جگہ سے بال بیئرنگ بھی ملے ہیں۔
پولیس اور ریسکیو ٹیم سمیت پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے ماہرین بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
ایس پی سول لائنز کے مطابق رکشے والے نے بیان دیا ہے کہ اس نے شیرا کوٹ سے سواری اٹھا کر سمن آباد اتاری تھی اور وہ بیت الخلا جانے کے لیے اترا تو دھماکا ہوگیا۔
پولیس نےاور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
لاہور دھماکے سے چند روز قبل حساس اداروں کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔ الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ کالعدم تنظیم حزب الاحرار پنجاب سمیت ملک بھر میں دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اس الرٹ کے بعد سیکورٹی ادارے بھی الرٹ ہوگئے تھے اور پورے شہر کی سیکورٹی سخت کردی گئی تھی۔ شہر بھر میں پولیس ناکوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا جبکہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C