لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
👁️ 283 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے خیروخیل، تھانہ غزنی خیل کی حدود میں واقع بیخانخیل مسجد کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے ذریعے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پولیس ترجمان قدرت اللہ کے مطابق حملہ آور جمعے کی نماز کے وقت بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل کے ساتھ مسجد کے قریب پہنچا اور مبینہ طور پر مسجد کے اندر داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم مقامی افراد اور امن کمیٹی کے ارکان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گیا اور اسی دوران زور دار دھماکہ ہو گیا۔
ضلعی پولیس افسر نذیر خان کے مطابق حملہ آور کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا گیا، جس کے باعث ممکنہ طور پر ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین سالہ عاصمہ گل اور 21 سالہ اسد علی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں شریف اللہ اور دیگر مقامی افراد شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب جمعے کی نماز ختم ہوئی اور نمازی مسجد سے باہر آ رہے تھے۔ حملہ آور موٹر سائیکل سمیت مسجد کے مرکزی دروازے کے قریب پہنچ چکا تھا کہ مقامی افراد نے اسے روکنے کی کوشش کی۔
غزنی خیل تھانے کے ایس ایچ او محمد عرفان کے مطابق علاقے میں امن کمیٹی کے ارکان اور مقامی رضاکار جمعے کے اجتماعات کے دوران حفاظتی نگرانی بھی کرتے ہیں۔
پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کی لاش تحویل میں لے لی گئی ہے جبکہ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث حملہ آور مسجد کے اندر داخل نہ ہو سکا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
دریں اثنا، لکی مروت کے علاقے غزنی خیل اڈہ کے قریب سڑک کنارے کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت اہلکار ایک بکتر بند گاڑی میں سوار تھے، جس کے باعث تمام اہلکار محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
گزشتہ روز بھی لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل پکہ میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ جے یو آئی کی جانب سے احتجاج بھی جاری ہے اور بعض راستے بند ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C