مانسہرہ: مدرسے کے بچے سے زیادتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم قاری شمس الدین کا ڈی این اے میچ کرگیا
👁️ 205 بار دیکھا گیا
مانسہرہ: مدرسے کے بچے سے زیادتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم قاری شمس الدین کا ڈی این اے میچ کرگیا
مانسہرہ (نمائندہ ڈیلی اردو/اے پی پی) خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے مدرسے میں بچے کے ساتھ زیادتی کے مرکزی ملزم کا ڈی این اے لیبارٹری رپورٹ میں میچ کر گیا ہے۔ یہ میڈیکل ٹیسٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے کرایا گیا ہے جس میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق 27 دسمبر 2019ء کو ضلع مانسہرہ کے تھانہ پھلڑہ میں درج ہونے والے مقدمہ علت نمبر بجرم 53 سی پی اے اور 202/201/337 Aii/109/324 جس میں مرکزی ملزم قاری شمس الدین نے 10 سالہ طالب علم جو مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن میں زیر تعلیم تھا، سے زبردستی جنسی زیادتی کرنے کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور دو دن تک حبس بجا میں رکھا تھا۔
اس مقدمہ کی تفتیش اپنے مراحل مکمل کرنے کے بعد حتمی چلان کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ مقدمہ میں مرکزی ملزم قاری شمس الدین کا ڈی این اے نمونہ لیبارٹری رپورٹ کے مطابق میچ ہو چکا ہے۔
اسی طرح ڈاکٹری رپورٹ، انجری رپورٹ اور عینی شاہدین کے جج کے روبرو 164 کے بیانات اور دیگر شواہد نے بھی یہ بات ثابت کر دی ہے کہ مرکزی ملزم قاری شمس الدین نے ہی بچہ سے جنسی زیادتی کی تھی، اس کیس کے شریک ملزمان پر بھی ملزم کی مدد کرنے، بچہ کو حبس بے جا میں رکھنے اور شواہد کو چھپانے و مٹانے کے الزامات بمطابق شواہد تفتیش کا حصہ بنے ہیں اور شریک ملزمان کے جملہ جرائم کو ثابت کرتے ہیں۔
تھانہ پھلڑہ میں درج ہونے والے مقدمہ علت نمبر 254 بجرم 324/109/337Aii/201/202 اور 53CPA جس میں مرکزی ملزم قاری شمس الدین نے 10 سالہ طالب علم جوکہ مدرسہ تعلیم القران میں زیر تعلیم تھا سے زبردستی جنسی زیادتی کرنے کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ pic.twitter.com/KWxgUp1bDF
— Mansehra Police (@MansehraPolice) January 24, 2020
ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ اور ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید کے مطابق اس کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ کا ٹرائل ماڈل کورٹ مانسہرہ میں کروانے کی سفارش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ متاثرہ طالب علم کو دسمبر 2019 کے آخر میں ان کے استاد نے بالائی کوہستان میں قائم ایک مدرسے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
بچے کے اہلِ خانہ کی جانب سے مانسہرہ پولیس کے پاس درج کروائے گئے مقدمے کے مطابق اسے قاری شمس الدین نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جو گورنمنٹ ہائی اسکول پرہانہ میں ٹیچر ہے اور شام میں اپنے بھائی کے مدرسے میں مذہبی تعلیم بھی دیتا تھا۔
میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ وحشی ملزم نے 10 سالہ طالبعلم کو 100 سے زائد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ بچے کے مزاحمت کرنے پر اسے شدید تشدد کا بھی نشانہ بنایا جس سے بچے کی آنکھیں سرخ اور خون نکلنا شروع ہو گیا تھا اور جسم پر زخم کے نشان پائے گئے تھے۔
ہسپتال لے جانے پر بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کی تھی۔
مانسہرہ میں بچے سے زیادتی کے بعد پولیس جب قاری شمس الدین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھی تو جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا کفایت اللہ نے انہیں پولیس کے حوالے کیا تھا۔
جنسی زیادتی کا شکار بچے کے رشتہ داروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مقامی سطح پر ان پر یہ دباؤ بڑھ رہا ہے کہ اس واقعے سے مدارس اور علماء کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں مختلف افواہیں اڑنے لگیں۔ کچھ کے مطابق ’بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ مدرسے کے ایک طالبعلم نے بنایا‘ تھا جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے ’بچہ مدرسے میں داخل ہوتے وقت بھی بیمار تھا جسے علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تھا‘۔
ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد بچے نے عدالت کے سامنے بیان میں قاری شمس الدین کے بارے میں کہا تھا کہ انھوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 587 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 514 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 324 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3472 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C