متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے امن معاہدہ کرلیا
👁️ 28 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے امن معاہدہ کرلیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور عرب ملک بحرین نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیل اور بحرین کے درمیان ہونے والے اس تاریخی معاہدے کے بارے میں بتایا۔
Joint Statement of the United States, the Kingdom of Bahrain, and the State of Israel pic.twitter.com/xMquRkGtpM
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 11, 2020
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’آج ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور بحرین نے امن معاہدے پر اتفاق کیا ہے، گزشتہ 30 روز میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنے والا بحرین دوسرا عرب ملک ہے‘۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان آج مذاکرات ہوئے اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ اسرائیل اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل طور پر قائم کیے جائیں گے‘۔
مشترکہ اعلامیے میں اسے ایک بہت بڑی پیش رفت قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام اور براہ راست مذاکرات کی بحالی سے مشرق وسطیٰ میں مثبت تبدیلی کا عمل تیز ہوگا اور خطے کے استحکام، سلامتی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا اس معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، فریقین اسرائیل فلسطین تنازع کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ فلسطینی عوام کو ان کا جائز حق مل سکے۔
اعلامیے کے مطابق اسرائیل نے اس بات کی یقین دہانی کی ہے کہ امن کے نظریے کے تحت تمام مسلمان جو امن کے دائرے میں آئیں گے انہیں مسجد الاقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کے دیگر مقدس مقامات پر آنے اور عبادت کرنے کی اجازت ہوگی اور یہ مقامات ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے پر امن عقیدت مندوں کیلئے کھلے رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق شاہ حمد اور نیتن یاہو نے خطے میں امن کے قیام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشوں کو سراہا۔ تینوں ممالک نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان پر اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو بھی سراہا۔
اعلامیے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین کو دعوت دی کہ وہ بھی 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کرے جسے بحرین نے قبول کرلیا ہے۔
15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس ہی میں ہونے والی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C