مستونگ: 8 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
👁️ 57 بار دیکھا گیا
مستونگ: 8 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
مستونگ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقے ہئیرکش میں نوجوان کا 8 سالہ بچی پر تشدد اور زیادتی، تھانہ درینگڑھ میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ درینگڑھ کے قریبی علاقہ ہئیرکش میں درندہ صفت ثناء اللہ نامی نوجوان نے اپنے پڑوسی کے ایک 8 سالہ معصوم بچی کو زبردستی قریبی پہاڑ پر لے جا کر تشدد کے بعد جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا۔ زیادتی کے شکار معصوم بچی نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کے حوالے سے اپنی والد اور گھر والوں آگاہ کیا۔ جبکہ بچی کے والد کی اطلاعی رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب آحمد اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار صدر تھانہ مستونگ محمد اکرم حریفال نے لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر بچی کے والد رشتہ داروں کی بیانات قلم کرنے کے بعد درندہ صفت نوجوان کے گھر پر چھاپہ مار کر انکو گرفتار کر کے لیویز تھانہ منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
کامیاب کاروائی کے بعد تحصیلدار محمد اکرم، حریفال نائب رسالدار عبدالظاہر کرد، رسالدار درینگڑھ تھانہ مجیب آحمد نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ گزشتہ روز درینگڑھ کے علاقہ میں ایک 8 سالہ بھی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔
جس پر ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی کے خصوصی ہدایات میرے سربرائی میں نائب رسالدار درینگڑھ تھانہ نائب رسالدار ولی خان تھانہ عبدالظاہر کرد پر مشتمل ٹیم نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں پہنچ گئے اور متاثری بچی اور انکے گھر والوں و دیگر سے تحقیقات کی، تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بچی کے ساتھ ثناء اللہ نامی لڑکے نے بچی کو قریبی پہاڑ لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ہم نے بچی سے شناختی پریڈ کروایا۔ جو کہ بچی نے ملزم کو پہچان لیا تمام شوائد اکھٹے کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوا تھا جسے لیویز فورس نے گرفتار کرلیا۔
انھوں نے کہا کہ دونوں کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ ایسے عناصر کسی رحم کے مستحق نہیں ہے اور متاثرہ بچی کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C