مظفر آباد: کورونا مریض کو قرنطینہ نہ کرنیکی خبر دینے پر صحافی خورشید بیگ گرفتار
👁️ 119 بار دیکھا گیا
مظفر آباد: کورونا مریض کو قرنطینہ نہ کرنیکی خبر دینے پر صحافی خورشید بیگ گرفتار
مظفر آباد (ڈیلی اردو) آزاد جموں و کشمیر کی پولیس نے ایک مقامی صحافی خورشید بیگ کو کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو قرنطینہ نہ کرنے کے بارے میں خبر شائع کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ضلع راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے اردو اخبار سے منسلک صحافی خورشید بیگ کو مقامی پولیس نے اس ڈاکٹر کی شکایت پر گرفتار کیا جس نے کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریض کا اپنے پرائیویٹ کلینک میں طبی معائنہ کیا تھا۔
خورشید بیگ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ تراڑ دیوان نامی گاؤں کے ایک شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلعی انتظامیہ نے گاؤں کو مکمل طور پر سیل کرتے ہوئے 30 سے زائد افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔
مذکورہ مریض رپورٹ آنے سے قبل ایک نجی کلینک میں اپنا معائنہ کرا کر گیا تھا اور اس اسپتال کے تین ملازمین کو بھی آئسولیٹ کیا گیا۔ مگر ڈاکٹر کو آئسولیٹ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسپتال کو سیل کیا گیا ہے۔
پولس نے صحافی خورشید بیگ کے خلاف مذکورہ ڈاکٹر کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا تھا۔
خورشید بیگ کی گرفتاری کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا تو پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی حکومت نے پولیس حکام کو فوری طور پر انہیں رہا کرنے کی ہدایت دی جس کے بعد صحافی کے خلاف مقدمہ ختم کرتے ہوئے انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔
تاہم خورشید بیگ کو ایک دن اور ایک رات تھانے میں گزارنا پڑی جس پر پاکستانی کشمیر کی صحافتی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے واقعے کے بارے میں وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صحافی کی گرفتاری کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو رہائی کی ہدایت دی۔
مشتاق مہناس نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعظم راجہ فاروق حیدر سے واقعے کا نوٹس لینے کا کہا اور صحافی کے خلاف مقدمہ بھی واپس کرایا۔
انہوں نے کہا کہ اعلٰی پولس حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واقعے کی مکمل انکوائری کریں اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔
گرشتہ ماہ ڈیلی اردو کے بیوررو چیف سید توقیر حسین زیدی اور ڈیلی اردو کے سینئر رپورٹر سید وجاہت حسین زیدی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے قرنطینہ سینٹر گومل میڈیکل کالج میں انچارج ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ کے خلاف خبریں شائع کی تھیں۔ کینٹ پولیس نے 5 اپریل کو ڈی آئی خان قرنطینہ سینٹر کی کوریج کرنے والے دو صحافیوں توقیر حسین زیدی اور وجاہت حسین زیدی کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔ جنکو صحافی تنظیموں کے احتجاج پہ ایک دن بعد رہا کر دیا گیا تاہم انکے چار عدد موبائل فون آج تک واپس نہیں کئے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C