30/April/2020

مقبوضہ کشمیر: سری نگر میں فوجی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، افسر سمیت 4 اہلکار زخمی

👁️ 40 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مقبوضہ کشمیر: سری نگر میں فوجی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، افسر سمیت 4 اہلکار زخمی

مقبوضہ کشمیر: سری نگر میں فوجی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، افسر سمیت 4 اہلکار زخمی

سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں قائم چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد بھارتی فوج میں افراتفری پھیل گئی اور اہلکاروں نے گاڑیوں کے نیچے لیٹ کر جانیں بچائیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں مزید نفری کو تعینات کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C