ملک کو امرا لوٹ کر کھا گئے اور سرکاری ادارے سہولت کار بنے رہے، اسلام آباد ہائی کورٹ
👁️ 109 بار دیکھا گیا
ملک کو امرا لوٹ کر کھا گئے اور سرکاری ادارے سہولت کار بنے رہے، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملک کو امرا لوٹ کر کھا گئے اور سرکاری ادارے سہولت کار بنے رہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری زمین پر پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کے مبینہ قبضے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔
ہائیکورٹ نے سی ڈی اے پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایک سینیٹر کو پوری پہاڑی پر قبضہ کروا دیا گیا جو وہاں بادشاہ کی طرح رہ رہا ہے، کوئی سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں بنا رہا ہے تو کوئی کلب اور سوئمنگ پول بنا رہا ہے، شکر ہے ان غیر قانونی منصوبوں کا وزیراعظم سے افتتاح نہیں کروایا گیا ورنہ حکومت کی رہی سہی عزت بھی جاتی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اوپر سے فون آجائے تو ضروری نہیں آپ نے وہ کام ہر صورت کرنا ہے، قانون کو بھی دیکھنا ہوتا ہے، سرکاری زمین پر ذاتی باڑ ایسے لگا لیتے ہیں جیسے یہ انڈیا پاکستان کی سرحد بن گئی ہے، چیئرمین سینیٹ کو یہ کیس بھیج دیتے ہیں تاکہ پارلیمنٹ بھی تو دیکھے ان کے ارکان کر کیا رہے ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس ملک کو امرا لوٹ کر کھا گئے اور سرکاری ادارے ان کے سہولت کار بنے رہے، لوگ پہاڑیاں تک اپنے کھاتے میں ڈال گئے سرکاری زمینوں پر ذاتی سڑکیں بنائی جا رہی ہیں، کیا بنی گالہ کے سارے گھر غیر قانونی اور گرائے جانے کے قابل نہیں ہیں؟۔
وکیل سی ڈی اے نے جواب دیا کہ بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
سپریم کورٹ کو آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپ ہزار کنال زمین ایک سینیٹر کو الاٹ کر چکے ہیں؟ سینیٹر، چیئرمین سی ڈی اے اور ایم سی آئی کیخلاف یہ سیدھا سیدھا نیب کا کیس بنتا ہے، ادارے سرکاری زمین کے محافظ ہوتے ہیں یہ ان کی ذاتی جاگیر نہیں ہوتی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری زمین پر سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کے قبضے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ شہری امجد عباسی کی جانب سے اس قبضے کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C