منی لانڈرنگ کیس: خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان بری
👁️ 108 بار دیکھا گیا
منی لانڈرنگ کیس: خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان بری
کراچی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد سلیم پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ کیس میں خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے فیصلے کے تحت بری ہونے والوں میں عبدالعزیز پولانی، الطاف خانانی، ذکیرہ جاوید قاسم، حنیف کالیا، مناف کالیا، جاوید خانانی اور عاطف پولانی شامل ہیں۔
ملزمان کی بریت کے خلاف فیڈرل انسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپیل دائر کی تھی۔ بنکنک کورٹ سے ملزمان کو بری کر دیا تھا جس کے خلاف ایف آئی نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی اپیل پر سماعت کی اور بنکنک کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
خانانی اینڈ کالیا گروپ کے ملزمان پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 55 کروڑ روپے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے چوہدری وسیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے، مجموعی طور پر 100 گواہان میں سے 42 نے ایف آئی اے کے خلاف گواہی دی جبکہ ایف اے کی طرف سے 58 گواہوں نے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ خانانی اینڈ کالیا منی ایکسچینج کے خلاف مقدمہ پیپلز پارٹی کے دور میں بنایا گیا جب کہ مقدمے میں بری ہونے والے خانانی گروپ کے ایک ممبر جاوید خانانی 2016 میں عمارت سے گرکر جاں بحق ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8784 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4466 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3194 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2367 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C