15/May/2026

مولانا شیخ ادریس ٹارگٹ کلنگ کیس: مردان سے 7 ملزمان گرفتار

👁️ 240 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مولانا شیخ ادریس ٹارگٹ کلنگ کیس: مردان سے 7 ملزمان گرفتار

مولانا شیخ ادریس ٹارگٹ کلنگ کیس: مردان سے 7 ملزمان گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو ) مولانا شیخ ادریس ٹارگٹ کلنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مردان ریجن سے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مبینہ حملہ آور کی واردات کے بعد فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پشاور میں مولانا شیخ ادریس کے قتل کیس کی تفتیش میں سکیورٹی اداروں اور تحقیقاتی حکام نے بڑی پیش رفت حاصل کی ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 7 افراد سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے میں ان کے کردار کا تعین کیا جا سکے۔

 

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، جیو فینسنگ اور ڈیجیٹل ٹریکنگ سے مدد لی جا رہی ہے۔ چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور کے مختلف حساس علاقوں میں واقعے کے وقت موجود مشکوک افراد کی نشاندہی اور پروفائلنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

 

تحقیقات کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلر کا فرار ہونے کا مکمل روٹ ٹریس کر لیا گیا ہے۔ حاصل شدہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد موٹر سائیکل پر چمکنی کی جانب گیا، جہاں سے وہ سروس روڈ کے ذریعے چارسدہ کی طرف فرار ہوا۔

 

ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم کو کوہاٹ روڈ پر بھی واضح طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے، اور اندازہ ہے کہ وہ صبح 5 بج کر 30 منٹ کے بعد چارسدہ کی حدود میں داخل ہوا۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ مردان سے گرفتار ہونے والے 7 افراد سے حاصل معلومات اور سی سی ٹی وی شواہد کی مدد سے مرکزی ملزم کے قریب پہنچا جا رہا ہے، اور امید ہے کہ اسے جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ اس ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے

 

واضح رہے کہ چارسدہ میں 5 مئی کو دہشت گردوں نے نامور عالم دین مولانا شیخ ادریس کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C