نائن الیون: ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملوں کو 21 برس بیت گئے
👁️ 28 بار دیکھا گیا
نائن الیون: ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملوں کو 21 برس بیت گئے
واشنگٹن (ڈیلی اردو) نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملوں کو 21 برس بیت گئے، 11 ستمبر 2001 کا سورج امریکی عوام کیلئے قیامت بن کر طلوع ہوا، ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں طیارے ٹکرانے سے تقریباً 3000 افراد لقمہ اجل بنے۔
گیارہ ستمبر 2001 کو امریکہ کے چار مسافر طیارے فضا میں بلند ہوتے ہی ہائی جیک کرلیے گئے، دہشتگردوں نے دو طیارے یکے بعد دیگرے نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے ٹکرا دیئے، دنیا کی بلند و بالا عمارت دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئی، تیسرا ہائی جیک طیارہ امریکی محکمہ دفاع کی عمارت پینٹاگون سے ٹکرایا جبکہ چوتھا پنسلوینیا کے جنگل میں گر کر تباہ ہوا۔
امریکی تاریخ کے اس خونی ترین حملے میں 17 ہائی جیکرز سمیت 2996 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ زخمیوں کی تعداد چھ ہزار سے زائد تھی، اس کے ساتھ ہی امریکی معیشت کو بھی 10 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔
امریکا نے حملوں کا الزام القاعدہ اور اس کے سربراہ اسامہ بن لادن پر عائد کیا جس کی تلاش میں ایک ماہ بعد ہی افغان سرزمین پر میزائلوں کی برسات کردی گئی، بدلے کی آگ سے شروع ہونے والی اس جنگ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ قرار دیا گیا جس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
افغانستان اور عراق سمیت متعدد ممالک کو کھنڈرات کا ڈھیر بنا ڈالا، گوانتا نامو بے اور ابو غریب جیسے بدنام زمانہ عقوبت خانے بھی وجود میں آئے، جہاں امریکی فوجیوں نے ظلم کی نئی داستانیں رقم کیں، پاکستان، افغانستان اور عراق اس جنگ کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ہیں۔
نائن الیون حملوں کی یاد میں امریکا سمیت دنیا بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4644 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C