نائیجیریا میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 فوجی ہلاک، 2 لاپتہ
👁️ 32 بار دیکھا گیا
نائیجیریا میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 فوجی ہلاک، 2 لاپتہ
ابوجا (ڈیلی اردو) نائیجیرین فوج پر گشت کے دوران مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک جب کہ دو لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خانہ جنگی کا شکار افریقی ملک نائیجیریا کی فوج پر مسلح افراد نے ایک اور حملہ کیا ہے جس کی زد آکر نائیجیرین فوج کی 93 بٹالین کے 7 اہلکار زندگی کی بازی ہار گئے۔
Gunmen kill seven Nigerian soldiers in ambush on army patrol -sources https://t.co/aV2URdBVXE pic.twitter.com/HWX3WehgHH
— Reuters Africa (@ReutersAfrica) May 11, 2022
دہشت گردوں نے رات گئے نائیجیریا کے ٹاٹی نامی گاؤں میں فوجی قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔
عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 93 بٹالین پر حملے کے بعد سے بریگیڈئر جنرل اور ان کے معاون لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے فوج نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک کسی بھی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جب کہ آرمی کے ترجمان بھی حملے سے متعلق تبصرہ کرنے سے گریز کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نائیجیریا کے علاقے ترابا میں داعش کے حملے میں تین افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ دس برس سے نائیجیریا میں مختلف مسلح گروہ سرگرم ہیں جو مختلف قوموں اور سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردانہ کارروائیوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C