ناگورنو قرہباخ: آذربائیجان اور آرمینیا میں متنازع خطے پر ایک بار پھر لڑائی چھڑ گئی
👁️ 19 بار دیکھا گیا
ناگورنو قرہباخ: آذربائیجان اور آرمینیا میں متنازع خطے پر ایک بار پھر لڑائی چھڑ گئی
باکو + یریوان (ڈیلی اردو/رائٹرز/بی بی سی) آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ایک مرتبہ پھر ناگورنو قرہباخ کے متنازع خطے پر مسلح تنازع شروع ہو گیا ہے اور فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر دو سال قبل طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آذربائیجان کا کہنا ہے کہ آرمینیا نے روسی امن فوجیوں کے زیرِ اتنظام علاقے میں ایک پہاڑی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ آذری حکام کے مطابق اس حملے میں ان کا ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔ اُنھوں نے اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
آذری وزارتِ دفاع کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’نتیجتاً غیر قانونی آرمینیائی مسلح دستوں کے لیے لڑنے والے ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔‘
اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام آرمینیائی فوجی فوراً اس علاقے سے نکل جائیں ورنہ ضرورت پڑنے پر انھیں ’کچل‘ دیا جائے گا۔
جواباً آرمینیا نے آذربائیجان پر امن فوج کے زیرِ انتظام علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
آرمینیا نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ آذربائیجان کے ’جارحانہ رویے اور اقدامات‘ کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔
ناگورنو قرہباخ کے حوالے سے اہم حقائق
* یہ تقریباً 4400 مربع کلومیٹر پر محیط پہاڑی علاقہ ہے۔
* روایتی طور پر یہاں آرمینیائی مسیحی اور ترک مسلمان آباد رہے ہیں۔
* سوویت دور میں یہ جمہوریہ آذربائیجان کے اندر ایک خودمختار خطہ بنا۔
* نوّے کی دہائی کے اوائل میں یہ خطہ آرمینیا کی حمایت سے آذربائیجان سے علیحدہ ہو گیا تھا۔
* بین الاقوامی طور پر اسے آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے تاہم اس کی اکثریتی آبادی آرمینیائی نسل سے تعلق رکھتی ہے۔
* خود ساختہ حکام کو آرمینیا سمیت اقوامِ متحدہ کا کوئی بھی رکن تسلیم نہیں کرتا۔
* یہاں 1988 سے 1994 کے دوران ہونے والی جنگ میں تقریباً 10 لاکھ لوگ دربدر ہوئے جبکہ 30 ہزار لوگ ہلاک ہوئے۔
* علیحدگی پسند قوتوں نے آذربائیجان کے اس خطے کے گرد اضافی علاقوں پر قبضہ کیا۔
* سنہ 1994 میں جنگ بندی کے بعد سے اس تنازعے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
* ترکی آذربائیجان کی واضح حمایت کرتا ہے۔
* آرمینیا میں روس کا فوجی اڈہ موجود ہے۔
* اس علاقے پر قبضے کے لیے 27 ستمبر سنہ 2020 کو آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین لڑائی ایک بار پھر شروع ہوئی۔
* سنہ 2020 میں آذربائیجان نے علیحدگی پسندوں کے زیرِ انتظام کچھ علاقہ واپس چھین لیا تھا۔ بعد میں جنگ بندی کی شرائط کے تحت روسی امن فوج کو علیحدگی پسندوں کے زیرِ انتظام باقی علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
* خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 2020 کے اواخر میں ہونے والی اس لڑائی میں 6500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
عالمی برادری کا ردعمل
عالمی برادری کی جانب سے بھی اس تنازعے کے دوبارہ سر اٹھانے پر ردِ عمل سامنے آیا ہے۔
یورپی یونین نے فریقین سے فوری طور پر اشتعال انگیزی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طرفین کو جنگ بندی کا احترام کرنا چاہیے۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بوریل کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’یورپی یونین تناؤ پر کنٹرول میں مدد کرنا اور جنوبی قفقاز میں پائیدار امن اور استحکام کی کوششیں جاری رکھے گی۔‘
اس تنازعے نے ایسے وقت میں سر اٹھایا ہے جب منگل کو ہی روسی صدر ولادیمیر پوتن نے آرمینیائی وزیرِ اعظم نکول پاشنیان سے فون پر بات کی تھی۔
یاد رہے کہ 2020 میں جنگ بندی کا معاہدہ روسی کوششوں سے طے پایا تھا۔
اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ’امریکہ کو ناگورنو قرہباخ میں جاری سخت لڑائی سمیت وہاں انسانی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر سخت تشویش ہے اور وہ اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔‘
اُنھوں نے کہا کہ ’ہم تناؤ میں کمی اور معاملہ مزید بڑھانے سے گریز کرنے پر زور دیتے ہیں۔‘
روس کا کہنا ہے کہ اس کی امن فوج کے زیرِ انتظام علاقوں میں صورتحال مزید تناؤ کی شکار ہو رہی ہے۔ انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق آذری فورسز نے جنگ بندی کی کم از کم ایک خلاف ورزی کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C