15/May/2020

نوشہرہ میں 7 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار

👁️ 54 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نوشہرہ میں 7 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار

نوشہرہ میں 7 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار

نوشہرہ (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نوشہرہ ورکاں کے مطابق خویشگی پایان کے رہائشی معصوم بچے نے اپنے والد کے ہمراہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا والد تھریشر میں مصروف تھا اور وہ دکان سے مزدوروں کیلئے سودا سلف لے جا رہا تھا جب ملزم ذاکر عرف زکور نے زبردستی کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

اندراج مقدمہ کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذاکر عرف زکور ولد حبیب خان ساکن میرہ خویشگی پایان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C