نوشہرہ: ہندو اور مسیحی برادری کے درمیان بڑا تنازع ختم
👁️ 42 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: ہندو اور مسیحی برادری کے درمیان بڑا تنازع ختم
نوشہرہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس اور تاجران تنظیم نے ہندو اور مسیحی برادری کے درمیان رواں تنازع حل کرلیا اور دونوں برادریوں کے مابین صلح کرا دی۔
نوشہرہ کینٹ میں ہندو اور مسیحی برادری کے مابین چند مہینے پہلے چپقلش اس وقت سامنے آئی تھی جب ایک ہی گاؤں لمبا ویڑا میں رہائش پذیر ہندو برادری میں فوتگی ہوئی تھی اور اسی دن عیسائی برادری میں شادی کی خوشیاں منائی جا رہی تھی۔
مقامی لوگوں کے مطابق ہندو برادری نے مسیحوں کو شادی میں گانے بجانے سے منع کیا جس پر دونوں گروپوں میں لڑائی ہوگئی۔
کچھ عرصہ بعد علاقے کے کمیونٹی سنٹر میں دونوں برادریوں کی مختلف تقریبات ایک ہی دن آنے پر بھی لڑائی ہوگئی تھی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد ہندو برادری نے اپنی دیوالی کی تہوار مقامی کمیونٹی سنٹر اور مندر میں ادا کرنے کی بجائے ریسالپور میں ادا کی تھی۔
اس سلسلے میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرنے کی کوششیں کی لیکن ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کینٹ کے اے ایس پی کو ایف آئی آرز درج نہ کرنے اور معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرانے کی ذمہ داری سونپ دی۔
ٹی این این نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز اے ایس پی کینٹ بلال احمد، ایس ایچ او کینٹ تھانہ عنایت علی امجد اور مقامی تاجران تنظیم کے صدر خالد خان افریدی نے دونوں گروپوں کے درمیان راضی نامہ کرلیا۔
ہندو اور مسیحی برادری کے درمیان جن نکات پر راضی نامہ ہوگیا ہے ان میں چند اہم یہ ہیں۔
ہندو اور مسیحی برادری اپنے اپنے علاقے میں مذہبی رسومات ادا کریں گے اور ایک دوسرے کے علاقے میں رسومات کی ادائیگی کی کوشش نہیں کریں گے۔ دونوں برادریوں کے رہنما صرف اپنی مذاہب کے حوالے سے تعلیمات دیں گے جبکہ ایک دوسرے کے مذاہب کے خلاف بات نہیں کریں گے۔
علاقے میں کوئی بھی مذہب کو ایشو بنا کر جھگڑا نہیں کرے گا۔ کوئی گروہ دوسرے گروپ کے جنازے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرے گا۔
دونوں برادریاں اپنی عبادات اپنے عبادتی مراکز میں ادا کریں گے اور ایک دوسرے کے عبادت خانے کے قریب نہیں جائیں گے۔ راضی نامہ کے بعد علاقے میں بند کرائی گئی مندر اور گرجا گھر کو بھی عبادات کے لئے کھول لیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4573 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C