واشنگٹن فائرنگ: حملہ آور کا ہدف ٹرمپ اور انکی انتظامیہ تھی، اٹارنی جنرل
👁️ 208 بار دیکھا گیا
واشنگٹن فائرنگ: حملہ آور کا ہدف ٹرمپ اور انکی انتظامیہ تھی، اٹارنی جنرل
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز/اے ایف پی)امریکہ کے قائم مقام اٹارنی جنرل کے مطابق واشنگٹن کے ایک ہوٹل میں ہفتے کی رات وائٹ ہاؤس سے رپورٹنگ کرنے والے نامہ نگاروں کے سالانہ ڈنر میں شوٹنگ کرنے والے ملزم کا ممکنہ ہدف صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ارکان تھے۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے ہلٹن ہوٹل میں وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی تنظیم کے سالانہ ڈنر کے موقع پر ہفتہ 25 اپریل کی رات شوٹنگ کا ایک واقعہ پیش آیا، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ مشتبہ امریکی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کول ایلن کو پیر کے روز ایک عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ہلٹن ہوٹل شوٹنگ کے بارے میں امریکہ کے قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے عالمی وقت کے مطابق اتوار کی سہ پہر بتایا کہ ملزم ایلن کے بارے میں دستیاب حقائق کی بنیاد پر یہ شبہات قوی ہوتے جا رہے ہیں کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ارکان کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
ٹوڈ بلانش نے این بی سی نیوز کو بتایا، ’’بظاہر یہ ملزم ان لوگوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، جو ٹرمپ انتظامیہ کا حصہ ہیں اور ان میں ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ ملزم کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جو آتشیں ہتھیار لے کر ہوٹل میں آیا تھا، اس نے وہ گزشتہ چند برسوں کے دوران خریدے تھے۔‘‘
قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق ملزم جو اس وقت حکام کی حراست میں ہے اور جس سے پوچھ گچھ جاری ہے، تفتیشی اہلکاروں کے ساتھ ’’پورا تعاون نہیں کر رہا۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C