وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ قومی و عسکری قیادت کا اجلاس
👁️ 27 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ قومی و عسکری قیادت کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے آج آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔ pic.twitter.com/5D02itpjAk
— Prime Minister's Office (@PakPMO) May 24, 2021
اہم اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں سروسز چیفس بھی شریک تھے۔
ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
اس موقع پر اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی صلاحیتوں کو سراہا۔
— Prime Minister's Office (@PakPMO) May 24, 2021
قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام اور وزارت خارجہ کے حکام بھی شریک تھے۔ اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ ملکی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
وزیراعظم کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفد کے ہمراہ 3 گھنٹے سے زائد تک آئی ایس آئی ہیڈ کوراٹرز میں موجود رہے۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی ہمراہ تھے۔
اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C