09/May/2020

پاراچنار: شورکی مسجد و امام بارگاہ دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

👁️ 19 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاراچنار: شورکی مسجد و امام بارگاہ دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار: شورکی مسجد و امام بارگاہ دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

‏پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) قبائلی ضلع کرم کے علاقہ شورکی کے مسجد اور امام بارگاہ میں بم دھماکے کے خلاف ضلع کرم کے مختلف تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کے شرکاء کشمیر چوک پاراچنار سے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پاراچنار پریس کلب پہنچے۔ اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مزمل حسین، شبیر ساجدی، شفیق طوری، مجاہد حسین سید تقی شاہ، حشمت حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ شورکی مسجد اور امام بارگاہ پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کا رویہ بھی معاندانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کے تمام قبائلی اقوام ہمارے بھائی ہیں ہمیں اپنے دشمن کا ادراک ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دھماکے کی آڑ میں ضلع کرم کے قبائل کو آپس میں دست و گریباں کرنا چاہتے تھے مگر ضلع کرم کے باشعور عوام دہشت گردوں کی چالوں میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ شورکی بم دھماکہ کے لئے اعلی سطحی تحقیقات کمیشن تشکیل دیں اور اس دھماکہ کے پس پردہ محرکات سامنے لائے جائیں۔

مقررین نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا موجودہ انتظامیہ نااہل اور جانبدار ہے جبکہ حکومتی اور دیگر ذمہ دار وں کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

مقررین نے کہا کہ ہمیں کورونا سے ڈرایا جاتا ہے جبکہ بالش خیل میں غیر قانونی آبادکاری جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹی ہے انہوں نے اعلان کیا کہ ہمارے یہ مظاہرے جاری رہیں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C