پاکستان: اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات ناکام
👁️ 264 بار دیکھا گیا
پاکستان: اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات ناکام
اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے مطابق ایران جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کی یقین دہائی میں ناکام رہا۔
نائب صدر کے مطابق پاکستان میں ہونے والے یہ ہائی اسٹیکس مذاکرات اکیس گھنٹوں تک جاری رہے، جس دوران وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطے میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایران کی جانب سے واضح یقین دہانی درکار تھی کہ وہ نہ صرف جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا بلکہ ایسے وسائل بھی حاصل نہیں کرے گا جو اسے تیزی سے جوہری صلاحیت تک لے جائیں۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مشرق وسطیٰ جاری جنگ اپنے ساتویں ہفتے میں داخل ہو چکی ہے، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور عالمی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم اس وقت عارضی سیز فائر جاری ہے۔
مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس جبکہ ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے۔ دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوئی، تاہم گہرے اختلافات اور لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکرات ’’دو سے تین اہم معاملات پر اختلافات‘‘ کے باعث ناکام ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان جزوی اتفاق بھی ہوا، تاہم کسی حتمی معاہدے تک پہنچنا ممکن نہ ہو سکا۔
دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے اپنے وعدے کی پاسداری کریں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے ضروری ہے کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات کا عمل جاری رکھیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان آئندہ دنوں میں بھی ثالثی کا کردار ادا کرتا رہے گا اور امریکہ و ایران کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا۔ ادھر نائب صدر وینس مذاکرات میں تعطل کے بعد اتوار کی صبح اسلام آباد سے روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کا آغاز فروری کے آخر میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں ہوا تھا جبکہ 7 اپریل کو امریکہ اور ایران نے مذاکرات کے لیے دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، جو اب غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C