پاکستان اور برطانیہ مجرمان کی حوالگی پر متفق ہوگئے
👁️ 76 بار دیکھا گیا
پاکستان اور برطانیہ مجرمان کی حوالگی پر متفق ہوگئے
لندن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے پاکستان کے ساتھ اس اہم حوالگی معاہدے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت برطانیہ غیر ملکی مجرموں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مجرموں کو پاکستان کے حوالے کرسکے گا۔
برطانیہ اور پاکستان نے مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے ایک اہم معاہدے پر بدھ کے روز لندن میں دستخط کردیے۔ اس معاہدے کے بعد غیر ملکی مجرموں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرکے برطانیہ فرار ہوجانے والے مجرموں کو برطانیہ سے پاکستان واپس لانے میں مدد ملے گی۔
برطانیہ کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے معاہدے پر دستخط کے بعد ایک ٹویٹ کرکے کہا،”مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ غیر ملکی مجرموں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مجرموں کو برطانیہ سے پاکستان واپس منتقلی کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔”
پریتی پٹیل نے کہا کہ یہ معاہدہ امیگریشن کے حوالے سے برطانیہ کے نئے منصوبہ عمل (نیو پلان فار امیگریشن ان ایکشن) کی عملی شکل ہے اور حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات کا مظہر ہے۔
???????????????????? BREAKING:
I'm proud to have signed a new landmark agreement with our Pakistani friends to return foreign criminals and immigration offenders from the UK to Pakistan.
This deal shows our #NewPlanForImmigration in action, as we deliver for the British people. pic.twitter.com/UBK7gZ7Z9X
— Priti Patel MP (@pritipatel) August 17, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ،”خطرناک غیر ملکی مجرموں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو برطانیہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور مجھے ایسے لوگوں کو برطانیہ سے بے دخل کرنے میں کوئی شرمندگی نہیں ہے۔”
برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو برطانوی قوانین کا غلط استعمال کرتے ہیں اور ان قوانین سے کھلواڑ کرتے ہیں جب کہ ہم انہیں بے دخل نہیں کرسکتے۔
پریتی پٹیل نے کہا کہ ہمارا نیا ‘بارڈرز ایکٹ’ اس سلسلے میں مزید سہولت فراہم کرے گا اور آخری لمحات پر کی جانے والی اپیلوں کے سلسلے کو ختم کرنے میں مدد کرے گا جو ایسے افراد کی ملک سے بے دخلی میں تاخیر کا باعث بنتا ہے۔
معاہدے کا نواز شریف پر براہ راست اثر نہیں ہوگا
اس معاہدے کو بنیادی طور پر پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ برس تیار کیا تھا جسے برطانیہ نے حتمی شکل دینے کے بعد بدھ کے روز اس پر دستخط کردیے۔ دستخط کیے جانے کے موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان بھی موجود تھے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس حوالگی معاہدے کا پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر براہ راست کوئی اثر نہیں پڑے گا جو ان دنوں طبی علاج کے لیے لندن میں مقیم ہیں۔
ایک پاکستانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس معاہدے کا مطلب یہ ہے کہ برطانیہ اب ایسے پاکستانیوں کو واپس بھیج سکتا ہے جو “چھوٹے جرائم یا ویزا قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث” ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاہدے کے بعد من گھڑت بنیادوں پر پناہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔ اس طرح کے حوالگی معاہدے کی عدم موجودگی کے سبب ایسے افراد کو واپس بھیجنا مشکل ہوتا تھا۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ معاہدہ سن 2009 کے اس معاہدے کی تجدید اور نئی شکل ہے جس میں پاکستان اور یورپی ممالک میں بغیر اجازت کے قیام پذیر افراد کو ملک سے بے دخل کرنے کی بات کہی گئی تھی۔ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بعد اس دو طرفہ معاہدے کی تجدید ضروری ہوگئی تھی۔
NEW AGREEMENT: The UK has signed a new deal with the @GovtofPakistan to remove Pakistani nationals with no legal right to remain in the UK, including criminals, failed asylum seekers and immigration offenders.
✍️???????????????? Part of our #NewPlanForImmigration pic.twitter.com/QelbsY0w32
— Home Office (@ukhomeoffice) August 17, 2022
برطانیہ میں غیر ملکی مجرموں کی ساتویں بڑی تعداد پاکستانی
معاہدے پر دستخط کے بعد جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت، مجرموں، ناکام پناہ گزینوں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مجرموں سمیت برطانیہ میں قیام کا قانونی حق نہ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو مبینہ طور پر بے دخل کردیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں غیر ملکی مجرموں کی ساتویں بڑی تعداد ہیں جو کہ غیر ملکی شہریوں کی مجموعی آبادی کا تقریباً تین فیصد بنتا ہے۔
برطانیہ نے گزشتہ 15ماہ کے دوران بھارت، البانیہ، سربیا اور نائجیریا سے بھی اسی طرح کے معاہدے کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، الجوف میں جھڑپیں اور حوثی پیش قدمی
17/September/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
17/September/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9149 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C