پاکستان میں آج عیدالفطر سادگی سے منائی جارہی ہے
👁️ 19 بار دیکھا گیا
پاکستان میں آج عیدالفطر سادگی سے منائی جارہی ہے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملک بھر میں عیدالفطر سادگی سے منائی جارہی ہے۔ ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر گاؤں، دیہاتوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ملکی سلامتی و استحکام اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع ملک بھر میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کہیں سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا، کہیں نہیں جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر مساجد، عید گاہ اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، علمائے کرام نے عید کے خطبات میں اسلامی تعلیمات اور رمضان المبارک کی فضیلت بیان کی۔
نماز کے اجتماعات میں افسوسناک طیارہ حادثے کے ہلاک ہونے والے افراد کی مغفرت، کورونا وائرس سے نجات ملکی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
علمائے کرام نے غم کے اس لمحے دنیا سے رخصت ہو جانے والوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمی اور بیماروں کے لیے دعائے صحت کی جب کہ نماز کے بعد لوگوں نے عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔
کراچی میں بھی عیدالفطر سادگی سے منائی جارہی ہے اور شہر کی مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید ادا کی گئی جس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔
اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد جب کہ راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ہوا جہاں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لاہور کی 5 ہزار مساجد اور 190 سے زائد کھلے مقامات پر نماز عید ادا کی گئی اور اس دوران کورونا سے حفاظتی انتظامات کیلئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔
عید کے اجتماعات میں سینیٹائزر کے استعمال اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو بھی مدنظر رکھا گیا۔
کوئٹہ اور گردونواح میں 300 سے زائد مقامات پر نماز عیدالفطر کے اجتماعات ہوئے جب کہ شہر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ طوغی روڈ پر منعقد ہوا۔
مرکزی عیدگاہ میں نمازعید کی امامت مرکزی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نے کی اور وہاں بھی اس موقع پر کورونا وائرس کے حوالے سےاحتیاطی تدابیر پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔
اس موقع پر طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت کے لیے کورونا سے نجات ملکی سلامتی ترقی اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
پشاور میں مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ میں نماز عید ادا کردی گئی جہاں مولانا محمد اسماعیل نے امامت کی جب کہ دیگر مساجد میں بھی نماز عید کی ادائیگی، کورونا کےخاتمے اور متاثرین سانحہ کراچی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C