پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات 1000 سے زائد ہو گئیں، 46 ہزار 915 متاثر
👁️ 202 بار دیکھا گیا
پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات 1000 سے زائد ہو گئیں، 46 ہزار 915 متاثر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1003 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 46915 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 345 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 316 اور پنجاب میں 290 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 38، اسلام آباد 9، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1139 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، سندھ سے تمام ہلاکتیں اور 1017 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اسلام آباد سے 104 اور آزاد کشمیر سے 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 104 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1138ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 151 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورنا کے مزید 18 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 77 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ
آج سندھ میں کورونا وائرس سے اب تک 17 افراد ہلاک اور 1017 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے سبب انتقال کرنے والوں کی تعداد 316 ہو گئی ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت 127 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں سے 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1017 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 964 ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج 904 مزید مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہو گئی ہے۔
پنجاب
پنجاب میں منگل کو کورونا کے مزید 709 کیسز اور 17 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 16685 ہوگئی ہے جب کہ 290 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔
صوبے میں اب تک 5067 سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان سے منگل کو کورونا کے مزید 193 کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے بنائے گئے پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 2885 ہوگئی ہے جب کہ 38 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 608 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں منگل کو کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 345 ہوگئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق منگل کو صوبے میں کورونا کے مزید 324 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 6554 ہوچکی ہے۔
کے پی میں 2058 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان
منگل کو گلگت بلتستان میں مزید 6 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 556 ہو گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 390 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 3 لاکھ 24 ہزار 970 افراد ہلاک جبکہ 19 لاکھ 60 ہزار 500 سے زائد لوگ صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C