پاکستانی جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات
👁️ 41 بار دیکھا گیا
پاکستانی جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات
تہران (ڈیلی اردو) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی اور علاقائی سکیورٹی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ندیم رضا نے ایران کا دورہ کیا، جہاں پر ان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے درمیان بامعنی اور دیر پا سلامتی و دفاعی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
بیان کے مطابق جنرل ندیم رضا نے ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرایی آشتیانی، چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری، کمانڈ انچیف اسلامک ریولوشنری گارڈ کور میجر جنرل حسین سلامی، کمانڈ آف ایرانی نیوی یئر ایڈمرل شہرام ایرانی اور کمانڈر آف ایرانی ایئر فورس حامد واحدی سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی رابطوں کا دائرہ کار اور سطح بڑھانے کے اقدامات پر بات کی اور گہرے تعلقات جاری رکھے کا وعدہ کیا۔ دونوں فریقین نے اس بات کو اجاگر کیا کہ مشترکہ سرحد، امن اور دوستی کی سرحد ہونی چاہیے۔
دریں اثنا ایرانی فوجی قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
قبل ازیں جنرل ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایک چاک و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C