13/May/2020

پشاور میں فلائٹس آپریشن کی حفاظت کیلئے 5 واچ ٹاورز کی تنصیب مکمل

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میں فلائٹس آپریشن کی حفاظت کیلئے 5 واچ ٹاورز کی تنصیب مکمل

پشاور میں فلائٹس آپریشن کی حفاظت کیلئے 5 واچ ٹاورز کی تنصیب مکمل

پشاور (ڈیلی اردو) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ائرپورٹ کے ارد گرد علاقوں میں مجموعی طور پر 8 واچ ٹاورز میں 5 مکمل کرلئے گئے۔

آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے لنڈی اخون احمد میں فلائٹس آپریشن کی حفاظت کیلئے تعمیر پولیس واچ ٹاور کا باضابطہ طور پر افتتاح بھی کردیا۔ اس موقع پر سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی اور دیگر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ پشاور ائر پورٹ کی بین الاقوامی فلائٹس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے متصل ائریامیں 172.519 ملین کی لاگت سے 8 واچ ٹاورز کا منصوبہ شروع کیا گیا۔

جس میں سے 5 ٹاورز مکمل ہو کرپولیس کے حوالے کئے جا چکے ہیں اور چھٹے واچ ٹاور کا افتتاح آئی جی پی خیبر پختونخوا نے کیا گیا جبکہ دو واچ ٹاورز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے نقشوں اور چارٹوں کے زریعے آئی جی پی کو تعمیر شدہ واچ ٹاور کے بارے میں تفصیلی پریفنگ دی تقریبا ایک کینال اراضی پر مشتمل اس واچ ٹاور میں جوانوں کی رہائش سمیت ہر قسم کی جدید سہولیات میسر ہیں۔

ٹاور کو نائٹ ویثرن کیمروں، جدید وائرلس سسٹم سے لیس کرادیا گیا ہے۔

واچ ٹاوروں کی تعمیر سے ہوائی جہازوں کو درپیش لاحق خطرات اور کسی بھی قسم کے ناخوش گوار واقعات رونما ہونے کے امکانات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C