02/May/2020

پشاور میں پولیس کی کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

👁️ 40 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میں پولیس کی کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

پشاور میں پولیس کی کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر سید بابا قبرستان میں کی گئی۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سید بابا قبرستان میں دہشتگرد تخریبی کارروائی کیلئے موجود تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C