15/September/2020

پنجاب: فیصل آباد میں 2 خواجہ سراؤں کا اغواء تشدد و اجتماعی زیادتی

👁️ 49 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب: فیصل آباد میں 2 خواجہ سراؤں کا اغواء تشدد و اجتماعی زیادتی

پنجاب: فیصل آباد میں 2 خواجہ سراؤں کا اغواء تشدد و اجتماعی زیادتی

فیصل آباد (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں 2 خواجہ سراؤں کو اغوا کرکے بہیمانہ تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ سراؤں کے اغوا، تشدد اور زیادتی کا واقعہ ڈیجکوٹ میں پیش آیا۔

متاثرہ خواجہ سراؤں نے تھانے میں پیش ہو کر بتایا کہ وہ پنواں کے علاقے میں ایک دربار پر منعقدہ میلے میں رقص کے لیے گئے تھے جہاں انہیں اغوا کرلیا گیا اور ملزمان نے انہیں نہ صرف اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ بہیمانہ تشدد بھی کیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ سراؤں کے چہرے اور جسم پر تشدد کے تشدد کے نشانات موجود ہیں، میڈیکل ٹیسٹ کے لیے کارروائی کی جارہی ہے اور رپورٹ ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C