ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں چنگ چی کھڑی کرنے پر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
👁️ 67 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں چنگ چی کھڑی کرنے پر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں شیخی گیٹ کے قریب چنگ چی کھڑی کرنے پر دو گروپوں میں تلخ کلامی پر فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق تیسرا بھائی اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں شیخی گیٹ کے قریب چنگ چی کھڑی کرنے پر دو گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی اور بات بڑھنے پر ریڑھی بان گروپ عبد اللہ ولد شاہ جہاں قوم بلوچ محلہ رانا زئی، نور زمان اور رنگینی خان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چنگ چی چلانے والے دو سگے بھائی قسمت خان اور محمد رمضان ولد خالق قوم بلوچ سکنہ محلہ رانا زئی کلاچی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا تیسرا بھائی دل جان اور ایک راہ گیر حبیب ولد غلام رسول قوم کمہار سکنہ محلہ بحلول خیل شدید زخمی ہو گئے۔
جاں بحق و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی آئی خان منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C