کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے مزید حملوں کی دھمکی
👁️ 35 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے مزید حملوں کی دھمکی
اسلام آباد + کراچی (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/اے پی) تحریک طالبان پاکستان نے پولیس کے خلاف مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔ ایک روز قبل ہی اس انتہا پسند تنظیم نے کراچی پولیس دفتر پر خود کش حملہ کیا تھا جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک رینجر اہلکار سمیت چار افراد ہلا ک ہو گئے۔
طالبان کے ساتھ پاکستان کی جنگ میں پولیس کو بالعموم اگلی صف کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، وہ عسکریت پسندوں کو اکثر نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں لیکن ان پر ماورائے انصاف قتل کے الزامات بھی عائد ہوتے رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ پشاور میں ایک پولیس کمپاؤنڈ کے اندر واقع مسجد میں ایک خودکش بمبار نے دھماکہ کرکے 100 ے زائد پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد پولیس کے بعض جونیئر رینک کے افسران نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان سے فوج کا کام لیا جا رہا ہے۔
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے آج ہفتے کے روز انگلش زبان میں جاری ایک بیان میں کہا، ”پولیس اہلکاروں کو غلام فوج کے ساتھ ہماری جنگ سے دور رہنا چاہیے، ورنہ پولیس افسران کے محفوظ مقامات پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔‘‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”ہم سکیورٹی ایجنسیوں کو ایک بار پھرمتنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ فرضی تصادم کی آڑ میں بے گناہ قیدیوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بند کریں ورنہ مستقبل میں اس سے کہیں زیادہ شدید حملے کیے جائیں گے۔‘‘
کراچی پولیس دفتر پر حملہ کیسے ہوا؟
جمعے کی شام کو ٹی ٹی پی کے حملہ آور پولیس کے وسیع تر احاطے میں داخل ہو گئے۔ اس کے بعد حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان گھنٹوں فائرنگ ہوتی رہی۔ اس میں دو حملہ آور مارے گئے جب کہ تیسرے نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں رینجر کا ایک اہلکار، دو پولیس افسر اور ایک سویلین سینیٹری ورکر بھی مارا گیا۔
انتہائی سکیورٹی والے کراچی پولیس کمپاؤنڈ میں درجنوں انتظامی دفاتر اور رہائشی عمارتیں ہیں جن میں سینکڑوں افسران اور ان کے اہل خانہ رہتے ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو واٹس ایپ پیغام کے ذریعے ٹی ٹی پی کے ترجمان نے بتایا، ”ہمارے مجاہدین نے کراچی پولیس آفس پر حملہ کیا ہے۔‘‘
پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں نے کراچی پولیس دفتر پر قبضہ کرنے سے پہلے ایک راکٹ فائر کیا اور پھر احاطے میں داخل ہوگئے۔ انہوں نے عمارت کی چھت پر مورچہ سنبھال لیا تھا۔
پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں حملہ آوروں کو پولیس کمانڈوز کی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا ہے اور اس عمارت کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مبینہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد جوابی کارروائی کے دوران تمام حملہ آور مارے گئے، ایک دہشت گرد عمارت کی چوتھی منزل پر جب کہ دو چھت پر مارے گئے۔
کراچی میں پولیس پر دھشتگردی کے واقعے کی بھرپور مزمت کرتا ہوں اور اس حملے کو ناکام بنانے والے بہادر پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ دھشتگرد شاید بھول گئے ہیں کہ پاکستانی وہ قوم ہے جس نے اپنی ہمت و جواں مردی سے دھشتگردی کو شکستِ فاش دی تھی.1/2
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 17, 2023
شہباز شریف اور امریکہ کی جانب سے مذمت
وزیر اعظم شہباز شریف نے تشدد کو جڑ سے مٹانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا، ”دہشت گرد شاید بھول گئے ہیں کہ پاکستانی وہ قوم ہے جس نے اپنی ہمت و جواں مردی سے دہشت گردی کو شکستِ فاش دی تھی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نہ صرف دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکے گا بلکہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے انہیں سخت ترین سزائیں بھی دے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا، ”اس دہشت گردانہ حملے کا مقابلہ کرنے میں امریکہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ تشدد کوئی حل نہیں ہے اور یہ ہر حال میں رکنا چاہئے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C